Tag Archives: کرکٹ

پاک بھارت کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں ؟ بالآخر بھارت نے حتمی فیصلہ سنادیا


اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے

شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر


ممبئی (انقلاب نیوز ڈیسک )بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس پاکستان میں ہوگا، بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو تاحال ویزہ نہیں دیا، کرکٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط لکھ دیا بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے، آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ

کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نےاجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرم حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔انڈین بلائنڈ کرکٹرز کو آئندہ سال پاکستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا انتظار ہے جبکہ بھارتی حکومت روایتی ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔

ابھی تک نابینا افراد کی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی نہیں مل سکا۔ نابینا افراد کا ورلڈ کپ سات جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جوں ہی گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر


ممبئی (انقلاب نیوز ڈیسک )بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس پاکستان میں ہوگا، بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو تاحال ویزہ نہیں دیا، کرکٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط لکھ دیا بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے، آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ

کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نےاجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرم حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔انڈین بلائنڈ کرکٹرز کو آئندہ سال پاکستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا انتظار ہے جبکہ بھارتی حکومت روایتی ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ابھی تک نابینا افراد کی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی نہیں مل سکا۔ نابینا افراد کا ورلڈ کپ سات جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جوں ہی گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔