Tag Archives: کرکٹر

، لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر


اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرادیپ نیٹ پریکٹس کے دوران کوسل پریرا کو باؤلنگ کراتے ہوئے
سٹریٹ شارٹ روکنے کی کوشش میں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ٹیم مینجر آسانتھا ڈی مل نے بتایا کہ پرادیپ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے، اگر پرادیپ سو فیصد فٹ نہ ہو سکے تو ان کے متبادل کے طور پر کاسن راجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ ۔۔۔۔۔ شاہینوں نے نئی اڑان کیلئے پرتول لیے مگر قومی کرکٹر شعیب کے حتمی اعلان نے کھلبلی مچادی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق شعیب ملک بھارت میں اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں،: شعیب ملک کے ہاں کچھ روز میں بچے کی پیدائش متوقع ہےذرائع کے یہ بھی کہناتھا کہ کہ شعیب ملک پیدائش کے فوری بعد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

لاکھوں دلوں کی دھڑکن ،ہر دلعزیز کرکٹر نے مداحوں کو افسردہ کردیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وین پارنیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ کرکولپاک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وین پارنیل نے انگلش کاٖؤنٹی کلب وورسیسٹرشائر سے کولپاک معاہدہ کر لیا اور وہ اب دوبارہ جنوبی افریقہ کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے راتوں

رات یہ قدم نہیں اٹھایا بلکہ طویل سوچ وچار کے بعد ایسا کیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ قدم میرے لیے بہتر ثابت ہو گا۔خیال رہے کہ 29 سالہ پارنیل نے آخری بار اکتوبر 2017 میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور انہیں جنوبی افریقی ٹیم میں جگہ بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا۔6 ٹیسٹ، 65 ایک روزہ اور 40 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے پارنیل نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مورنے مورکل، ڈیوڈ ویز کائل ایبٹ اور ریلی روسو بھی مختلف کاؤنٹی کلبوں کے ساتھ کولپاک معاہدہ کر چکے ہیں۔

معروف کرکٹرشادی کے بندھن میں بندھ گئے پی ایس ایل ٹرپ کوہنی مون بنانے کافیصلہ کرلیا


ملتان (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر صہیب مقصود نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی ، 13فروری کو بارات لے کر دلہنیا لینے جائیں گے اور ہنی مون پی ایس ایل میں منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کیلئے 26 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اب نئی اننگز شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والے بلے باز نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ،

 

قومی کرکٹر 13 فروری کو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ہیرا کنول کے گھر بارات لے کر جائیں گے اور ولیمہ ویلنٹائن ڈے کو ہو گا۔صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہنی مون پی ایس ایل کے دوران یو اے ای میں ہی منائیں گے کیوں کہ ان کا اصل فوکس پی ایس ایل پر ہو گا۔ خیال رہے کہ صہیب مقصود کا رشتہ ان کے گھر والوں نے طے کیا ہے اور یہ ارینج میرج ہوگی۔

شادی کے بعدکرکٹر کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی


ممبئی (نیوز ڈیسک ) کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے “موسٹ ویلیوایبل سیلیبریٹی برانڈ بن گئے، ان کی برانڈ ویلیو چودہ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ شاہ رخ خان دوسرے جبکہ دپیکا تیسرے نمبر پر ہیں۔کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے “موسٹ ویلیوایبل سیلیبریٹی برانڈ بن گئے، ان کی برانڈ ویلیو 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اداکار شاہ رخ خان 10 کروڑ 60 لاکھ برانڈ ویلیو

 

کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بالی وڈ حسینہ دپیکا پڈکون کی برانڈ ویلیو 9 کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہے۔ اکشے کمار 4 کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ موسٹ ویلیو ایبل سیلیبریٹی برانڈ لسٹ میں رنویر کا نمبر پانچواں ہے۔