Tag Archives: ڈالر

عید کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کیوں ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی


کراچی (نیوزڈیسک) عید کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور یہ قیمت 155روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور اب اس اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کی طویل چھٹیوں کی وجہ سے درآمدی بل رک گئے اور ایک اندازے کے بعد عید کی چھٹیوں کے فوری بعد ایک بلین ڈالر سے زائد رقم واجب الاد ا تھی جبکہ عید کے بعد بیرون ملک سے آنیوالی رقوم کی ترسیل بھی سست روی کا شکار ہے ۔بیرون ملک ادائیگی اور آنیوالی رقم میں عدم توازن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت نہ ہونے کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور ہوا ۔ یہ فرق دراصل ڈالرائزیشن کی بجائے کاروبارسے وابستہ ہے ۔

ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدرگرنے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 30 جون کی کلوزنگ ڈیٹ قریب آتے ہی غیرملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنا منافع ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایسا ہی مئی میں بھی دیکھاگیا جب ایکسچینج ریٹ مثبت اور منفی دونوں طرف بڑھتا رہا اور اب بھی ایسا ہی ہورہاہے ، مئی میں رمضان کے شروع میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوتا گیا لیکن عید قریب آتے ہی بیرون ملک سے پاکستان آنیوالی رقوم بڑھ گئیں اور ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی

صبح ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا


کراچی (نیوزڈیسک )ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور وہیں ڈالر ’ صاحب‘ بھی ’ ایف سولہ ‘ کی سپیڈ سے پرواز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر

کی قیمت 152.90 سے154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہونے پر معمولی بہتری آئی ہے ، 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 563 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی (نیوزڈیسک) : ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ آنے سے قبل ہی ڈالر کو پر لگ گئے۔ آج بھی ڈالر کی قدر میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ 85 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 85 پیسے اضافہ ہونے کے بعد

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے95 پر پہنچ گیا۔ جبکہ آج صبح کاروباری دن کا منفی آغاز ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 ہو گئی تھی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر ماہرین معیشت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام بھی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کافی پریشان

ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ڈالر کی اونچی اُڑان اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے والا ہے۔

ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ 633 پوائنٹس کی کمی


کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 150 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا
۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور 34 ہزار871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا


کراچی (نیوزڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 148روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ دوسر جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 149روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی 100انڈیکس میں 600پوائنٹس کی

کمی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الی سال 2014ء تا 2017ء اور رواں مالی سال 2018ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 101.29 روپے سے لیکر 105.39 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے رجحان سے ڈالر کی قیمت 152.27 روپے کی سطح تک بڑھ گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا انٹربینک اوسط ایکسچینج ریٹ 102.85 روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2015ء کے دوران اس کی شرح بادلہ 101.29 روپے تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ سے اس کی قیمت 104.23روپے رہی ہے اور اسی طرح مالی سال 2017ء کے دوران ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اسے اوسط ایکسچینج ریٹ 104.69 روپے رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ء کے دورانڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 109.84 روپے رہا تاہم جاری مالی سال 2019ء کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل

کے دوران اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 152.27 روپے تک پہنچ گیا۔ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ چنددن کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے اور اسکی قیمت 149 روپے تک کم ہوگئی ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 148روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ دوسر جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 149روپے میں فروخت ہو رہا ہے

آج پھر ڈالر سستا ہو گیا


کراچی (نیوزڈیسک)ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو نا شروع ہو گئی ہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیاہے ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ممیں 34 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر

رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے صبح سویرے اچھی خبر آ رہی ہے ۔ 100انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور 3 ہزار 339 پر پہنچ گیاہے ۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ


کراچی (نیوزڈیسک) : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں 114پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 3 کاروباری سیشنز میں ڈالر 2 روپے 45 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسلم کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 150.91 اور اوپن مارکیٹ میں 151.70 روپے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ گذشتہ ہفتے 21 مئی بروز منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا ۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالرز مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت 5 سے 6 روپے مزید کم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں جس کے بعد عوام نے ڈالر بیچنا شروع کر دیئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے اُدھار تیل ملنے کی

خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباؤ مزید کم ہو گا۔ لیکن دوسری جانب کچھ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی اور پیسے کی قدر میں استحکام صرف وقتی ہے کیونکہ بجٹ کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اُتار چڑھاؤ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا۔۔۔ڈالر مزید گر گیا


کراچی: کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے قدر میں مزید استحکام دیکھا گیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی سے 150.50 پیسے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 149 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 134 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

کتنے ارب ڈالر کے قرضے دینے کی پیش کش کر دی گئی ؟پا کستانی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا سہولتی قرضہ دینے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قرضے کیلئے درخواست پر آئی ایم ایف نے پاکستان کو کڑی شرائط کے بجائے سہولتی قرضہ دینے کی پیش کش کر دی ہے جس کی شرائط طے ہونا ابھی باقی ہیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر

کا سہولتی قرضہ دینے کیپیشکش کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین شرائط طے ہونا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت آئی ایم ایف سمیت دوست ممالک سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے قرضے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کر رکھی تھی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 6ارب ڈالر کے رعایتی امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان چین کا بھی دورہ کر چکے ہیں اور اس حوالے سے ایک خبر بھی سامنے آئی ہے کہ چین نے ساڑھے چار ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دئیے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے معاشی پیکیج کیلئے دونوں ممالک نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں چین کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین سے بڑا پیکیج حاصل کر لیا ہے۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے خاموشی سے پاکستان کو ساڑھے

چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں جو اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے امداد پیکیج کا تو سب نے سنا ہے تاہم اب چین نے بھی پاکستان کو ایک بڑا پیکیج دیا ہے اور یہ وزیراعظم عمران خانکی بڑی کامیابی ہے۔ چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے

رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔دوسری جانب اس بات کی تصدیق پاکستان کے معروف ماہری معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی مدد کرتے وقت ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ایک دوست کی مدد کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا،پاکستان کے پاس اس وقت چین کی جانب سے دئیے گئے ساڑھے چار ارب ڈالر موجود ہیں۔

ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان اور چین کا تاریخی فیصلہ


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں تجارت کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مقامی سرمایہ کاروں سے بھی مل رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار

کی جائے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ہونے والے پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ میں سب سے بڑا اعلان یہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین ،ڈالر کی بجائے اپنی اپنی کرنسی میں تجارت کریں گے۔یوں دونوں ممالک ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں تجارت کریں گے یوں پاکستان کو ڈالر کے حالیہ بحران سے بھی نکلنے میں مدد ملے گی اور ڈالر کی اجارہ داری بھی ختم ہوئی۔ اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔وزیراعظم کےدورہ چین کےموقع پردونوں ملکوں میں 15معاہدوں پر دستخط ہوئے،اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ممالک یواین جنرل اسمبلی،سیکیورٹی کونسل کی دہشتگردی سے متعلق قراردادوں پرعملدر آمد کی پابند ہیں۔مذاکرات کے دوران پاکستان اور چین میں اتفاق طے پایا ہے کہ عالمی دہشتگردی سے متعلق جامع کنونشن کا اتفاق رائے سے مسودہ تیارکیا جانا چاہیے جسکے تحت تمام ممالک یو این پابندیوں کے معاملات کو

سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے سے باز رہیں۔ اعلامیہ کے مطابق چین پاکستان کی شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔دونوں ملک عالمی اورعلاقائی معاملات پر مشترکہ تعاون،رابطوں کومربوط بنائیں گے۔یواین سمیت تمام عالمی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا ہے کہ مشترکہ مقاصد کےحصول کیلیےقانون کی حکمرانی اور طویل المدتی جامع رولز بنائے جائیں گے۔