Tag Archives: نوکیا

نوکیا نے ڈوئل کیمرہ کیساتھ نوکیا ایکس 5 متعارف کرا دیا


بیجنگ : نوکیا نے ڈوئل کیمرہ کے ساتھ نوکیا ایکس 5 لانچ کر دیا۔ ایچ ایم ڈی گلوبل نے مڈ رینج نوکیا ایکس 5کو متعارف کرایاہے۔اس فون کا ڈسپلے 5.86 انچ ایچ ڈی پلس ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 720×1520 پکسلز اور ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔2.Dخمدار گلاس کے ساتھ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 84 فیصد ہے۔ اس قیمت کی ڈیوائس میں یہ سکرین ٹو باڈی

ریشو متاثر کن ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔سٹوریج کو بڑھا یا بھی جا سکتا ہے جبکہ فون کا ایک ورژن 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کی گلاس بیک پر ہی فنگر پرنٹ سنسر اور ڈوئل کیمرہ ہے۔ ان میں ایک کیمرہ f/2.0 13 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2 اپرچر، 80 ڈگری وائیڈ ویونگ اینگل کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔یہ کیمرہ اے آئی پورٹریٹ اور بیوٹی موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ نوکیا ایکس 5 کی بیٹری 3060 ایم اے ایچ ہے۔اس میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ اینڈروئیڈ پی کی لانچ کے بعد نوکیا اسے تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کر دے گا۔ یہ فون سیاہ، سفید اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 3 جی بی /32 جی بی ورڑن کی قیمت 999 یوان یا 148 ڈالر اور 4 جی بی / 64 جی بی ورڑن کی قیمت 1399 یوان یا 208ڈالر ہے۔ چین میں فون کی فراہمی کا آغآز کل یعنی 19 جولائی سے شروع ہوگا۔ چین سے باہر نوکیا 5.1 پلس کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے لیکن ایچ ایم ڈی گلوبل نے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں

بتایا.

نوکیا نے ایک ساتھ 3 نئے سستے سمارٹ فونز متعارف کروا دیئے


لاہور (سی پی پی)نوکیا کمپنی نے اپنے مزید 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی کمپنی نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورڑن متعارف کرائے ہیں۔ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے،۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں کو پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا

گیا ہے۔گزشتہ سال کے نوکیا 5 کو نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ)ہے،جبکہ 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہو گا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت ہو گا۔

نوکیا کے بیزل لیس سمارٹ فون کی تصاویر لیک


لاہور: مایہ ناز سمارٹ فون کمپنی نوکیا نے بالآخر اپنے سمارٹ فونز میں بیزل لیس ڈسپلے ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ جوکہ نوکیا سیون پلس نامی نئے سمارٹ فون ہو سکتی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق نوکیا پاور یوزر نے اس نئے فون کی تصاویر لیک کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈسپلے کے لحاظ سے یہ سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس 8 کی

ٹکر کا ہے۔نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے اگرچہ کئی اینڈرائیڈ فونز گزشتہ سال پیش کیے مگر کوئی بھی ڈیوائس ایل جی جی سکس، گلیکسی ایس ایٹ اور آئی فون ایکس (10) جیسے ڈیزائن کی نہیں تھی۔تاہم اب چھ انچ اسکرین والے سیون ایس پلس میں پہلی بار فن لینڈ کی کمپنی بہت کم بیزل والا ڈسپلے دے رہی ہے۔یہ فون ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر کے ساتھ ہوگا یعنی درمیانے درجے کی ڈیوائس ہے جو کہ گزشتہ سال کے نوکیا سیون کا اپ ڈیٹ ورڑن ہے، جس میں اب ڈسپلے بڑا کردیا گیا ہے۔نوکیا سیون کو گزشتہ سال خاموشی سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور نوکیا سیون پلس بھی ممکنہ طور پر چین میں پیش کیا جاسکتا ہے۔یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 25 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم، چار جی بی ریم، یو ایس بی پورٹ سی، سولہ جی بی فرنٹ جبکہ بارہ اور تیرہ ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اس کے اہم فیچرز ہوں گے۔اس کی قیمت بھی چالیس سے پچاس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔