Tag Archives: محمد عامر

قومی کرکٹ ٹیم مینیجمنٹ کا محمد عامر کو ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ


لندن (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم مینیجمنٹ کا محمد عامر کو ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ، فاسٹ باولر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کا ایک میچ کھلانے کی کوشش، فٹنس ثابت کرنے کی صورت میں عالمی کپ میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دے دیا جائے گا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون

ڈے میچ کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف ایک میچ میں محمد عامر کو موقع دے کر ان کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ہونے والی چکن پاکس کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ تاہم پھر بھی چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے۔ اس لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 میچز میں سے ایک میچ کھلایا جا سکتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونےکی وجہ سے باؤلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ اب انگلینڈ کیخلاف میچ پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ٹیم میں شمولیت سے قبل محمد عامر کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی باولرز کی مایوس کن کارکردگی نے ٹیم مینیجمنٹ کو محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے اپنے گزشتہ فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کیا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا

فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیاہے، سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنےوالے دو کھلاڑیوں کا اعلان اب 21 یا 22 مئی کو کیاجائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری دونوں ون ڈے میچز 17 اور 19مئی کو کھیلے جائینگے۔ جبکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ اسکواڈ تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23مئی مقرر کر رکھی ہے

شائقین کیلئے دھماکے دار خبرآگئی کرکٹر محمد عامر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے بارے اہم فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر کافی عرصے سے متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی محمد عامر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر پائے تھے۔اب محمد

عامر نے اپنے ردھم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر کل قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ کا جائزہ لیا، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ


لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر کافی عرصے سے متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ،ْحال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی محمد عامر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں

کر پائے تھے۔ اب محمد عامر نے اپنے ردھم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر (آج) جمعرات کو قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ کا جائزہ لیا، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔

محمد عامر نے ایک ایسا ریکارڈ بنانے کی خو اہش ظاہر کر دی جو پوری دنیا میں صرف ایک ہی پاکستانی با ﺅ لر کے پاس ہے


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے یوں تو کئی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں اور اس دور کے بہترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی نگاہ ایک ایسا ریکارڈ بنانے پرہے جو اس سے پہلے صرف ایک پاکستانی باﺅلر محمد سمیع ہی بنا سکے ہیں اور دنیا کا کوئی باﺅلر ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو

دئیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ میں صرف محمد سمیع ہی دنیا کے واحد باﺅلر ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ میں ہٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جب کہ 2002ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کیساتھ ہی وہ دونوں فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر بن گئے۔محمد سمیع ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک تو نہیں کر سکے البتہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں دورنتو راج شاہی اور ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے لیگ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی اور یوں وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے واحد باﺅلر ہیں۔ محمد عامر نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کیساتھ نہ کھیلنا اور انہیں بالنگ نہ کروانا میری بدقسمتی ہے حالانکہ انہیں باﺅلنگ کروانا میرا خواب

تھا۔ وہ اپنے دور کے سب سے بہترین بلے باز تھے، اور میری نظر میں وہ اپنے دور کے مشکل ترین بلے باز بھی تھے۔واضح رہے کہ انہوں نے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں معطل ہونے والے سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کو اس دور کا مشکل ترین بلے باز بھی قرار دیا اور کہا کہ انہیں باﺅلنگ کرواتے ہوئے کافی مشکل پیش آئی۔

فاسٹ بائولر محمد عامر کا اہلیہ کی ایسی جگہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیںگے


کراچی(نیو زڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورانہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمرہ ادا کر لیا

ہے۔وہ مزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

)محمد عامر کی نوعمری کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا


راولپنڈی (نیو زڈیسک )محمد عامر کی نوعمری کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ، مایہ ناز پاکستانی باولر کرکٹر محمد عامر کی نوعمری میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، قومی کرکٹ کزن کی شادی میں گانے پر رقص کر رہے ہیں ۔ گوجر خان سے تعلق رکھنے والے محمد عامر کے کرکٹ میں

مقبول ہونے سے قبل ان کے کزن کی شادی پر بنائی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے، ویڈیو میں محمد عامر کو بھارتی گانے ”Be twist“ پر رقص کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے، ان کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی رقص میں مہارت کی تعریف کی ہے۔

)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر محمد عامر نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلے ہوائی سفر کی تصویر جاری کی ہے


لاہور(نیو زڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر محمد عامر نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلے ہوائی سفر کی تصویر جاری کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی تصویر میں محمد عامر نے لکھا کہ وہ اپنی گڑیا کے ساتھ پہلا سفر کر رہے ہیں اور گھر واپس جا رہے ہیں۔ اس تصویر میں انہوں نے اپنی صاحبزادی کو

 

گود میں اٹھایا ہوا ہے۔خیال رہے کہ محمد عامر رواں سال 12 ستمبر کو بیٹی کے باپ بنے تھے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔ محمد عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود تھے اور بیٹی کی پیدائش کے باعث انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔

مصباح الحق نے محمد عامر کی واپسی کی راہیں ہموار کیں : مکی آرتھر


کراچی (نیوز ڈیسک )سابق کپتان کے اقدام سے پیسر کی سپیڈ بھی ماضی کی طرح بحال ہوگئی اور وہ پہلے کی طرح بہترین بائولر بن چکے ہیں :کوچ پاکستانی ٹیم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق قومی کپتان مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار فاسٹ بائولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کی تھیں۔ مکی آرتھر کے مطابق جب انہوں نے پاکستانی ٹیم

 

میں عہدہ سنبھالا تو محمد عامر کو ٹیم میں آئے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا جو ایک مختلف کردار میں ڈھل چکے تھے اور انہوں نے خود کو کافی بہتر شخصیت کے طور پر خود کو اس ٹیم کا حصہ بنایا۔ہیڈ کوچ کے مطابق یہ مصباح الحق ہی تھے جنہوں نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کیلئے ٹیم میں جگہ نکالی جو خوش آئند قدم ثابت ہوا کیونکہ بائیں ہاتھ کے پیسر کی سپیڈ ماضی کی طرح ایک بار پھر بحال ہو گئی اور وہ بہترین ہو چکے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں ہیں


لاہور (نیو زڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی شادی کی خواشگوار موڈ میںانوشکا شرما کیساتھ لی گئی ایک تصویر ڈالی جس کے بعد مداحوں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ چل نکلا ۔

وہیں ان کے قریبی دوستوں نے مبارکباد پیش کی ۔ ایسے موقعے پر پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے ویرات کوہلی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ’’ بہت بہت مبارک ہو بھائی ‘‘محمد عامر جنہوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دے کر ناصرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔ساتھ ہی دونوں کیلئے دعا بھی کہ خدا آپ کو خوش رکھے ۔ محمد عامر کے پیغام کو سینکڑوں لوگوں نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ بھی کیاپاکستانیوں کے علاوہ بھارتیوں نے بھی محمد عامر کی ٹویٹ پر خوب داد دی اور محمد عامر کا شکریہ بھی کرتے رہے ۔ محمد عامر کا یہ پیغام اگرچہ ایک لائن پر مشتمل ہے مگر اپنے اندر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ دو ملکوں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ پاکستانی تو عامر کے اس پیغام کو سراہا ہی رہے ہیں مگر بھارتی بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔