Tag Archives: مبینہ زیادتی

خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنا دیا


لاہور (نیو زڈیسک)ٹائون شپ میں سکول کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر سکول بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ میں مبارک ایجوکیئر کے سکیورٹی گارڈ نے نوکری کا بھانسہ دے کر خاتون کو سکول بلایا اور سکول

میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاقہ مکینوں اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے گارڈ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سکول انتظامیہ سے تحقیقات کی جا رہی ہے سکیورٹی گارڈ کی تمام تر معلومات حاصل کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا


ٹنڈو محمد خان (نیو زڈیسک )ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی متاثرہ بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا ہے جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے۔

پولیس سرجن نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ والد نے روزگار پر جانے سے قبل بچی کو موسیٰ نامی پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی جاوید عالم کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔