Tag Archives: عامر خان

عامر خان کا سلمان خان کے مقابلے میں شاہ رخ کا انتخاب


ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر شاہ رخ اور سلمان خان ڈوب رہے ہوں گے تو وہ شاہ رخ خان کو ڈوبنے سے بچائیں گے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامر خان سے بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ملائیکا اروڑا نے ایک دلچسپ سوال کیا کہ اگر ایک

کشتی میں آپ، شاہ رخ خان اور سلمان خان موجود ہوں اور کشتی ڈوب رہی ہو اور آپ نے کسی ایک کو بچانا ہو تو آپ کس کو بچائیں گی ملائیکا اروڑا کے سوال کا عامر خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’شاہ رخ خان کو بچائیں گے کیونکہ بھائی ڈوب ہی نہیں سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایک سپر اسٹار سلمان خان نے دوسرے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ’زیرو‘ کا مشورہ دیا تھا اور اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اور سپر اسٹار عامر خان نے بھی شاہ رخ کو ’راکیش شرما‘ (خلاء پر پہنچنے والی پہلے بھارتی) پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا، جس پر شاہ رخ خان فلم زیرو کے بعد کام شروع کریں گے۔

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کے حوالے سے اہم اعلان


اسلام آباد (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس سے ملاقات میں شاندار اعلان کر ڈالا۔انکا کہنا تھا کہ نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہو گا جس میں چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔  تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور ڈیموں کے لیے مانچسٹر میں فنڈ

ریزنگ مہم کروانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثارسے ڈیم فنڈزکے سلسلے میں ملاقات ہوئی۔ ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہو گا۔ چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر تنقید نے عامر خان کو پریشان کر دیا


ممبئی: (نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنیوالے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم

کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید سے کافی پریشان ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان تنقید کے بعد اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائیگی، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

اداکارعامر خان، بگ بی اور کترینہ کی فلم “ٹھگزآف ہندوستان” کا ٹریلر ریلیز


اسلا م آ باد (دنیا نیوز) اداکارعامر خان، امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی فلم “ٹھگزآف ہندوستان” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم آٹھ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ اداکارعامر خان کا نیا انداز، نئی فلم میں ٹھگ کا کردار کررہے ہیں۔ ٹھگز آف ہندوستان میں اداکارامیتابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اداکارہ کترینہ کیف بھی فلم میں

جلوے دکھائیں گی۔ ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم “ٹھگزآف ہندوستان” آٹھ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستان کا ٹریلر ہالی ووڈ کا چربہ نکلا ، تنقید کی زد میں آگیا


ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستانکا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا تاہم پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگیا۔بالی ووڈ میں ان دنوں جس فلم کا بے صبری سے انتظار کیاجارہا ہے وہ عامر خان اورامیتابھ بچن کی فلم ٹھگ آف ہندوستانہے، عامر خان نے

فلم کا پہلا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا پوسٹر میں اپنے ساتھ امیتابھ بچن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو، مجھے یقین نہیں آرہا۔ حیرت انگیز طور پر یہ پوسٹر ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم پائریٹس آف کیریبینکے پوسٹر سے اس حد تک ملتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ہالی ووڈ فلم کی کاپی قرار دیدیا۔ایک صارف نے دونوں فلموں کے پوسٹر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا یہ فلم پائریٹس آف ہندوستانہوگی۔ایک اور صارف نے فلم کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا شرم نہیں آئی پائریٹس آف کیریبین کو کاپی کرتے ہوئی عامر خان آپ جانی ڈیپ کو کاپی کرکے بہت مزاحیہ لگ رہے ہیں۔ جب کہ ایک اور صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دونوں فلموں کے پوسٹرز میں اس حد تک مشابہت اتفاق نہیں ہوسکتا۔

عامر خان کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار ہو گئے


ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہار انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیا ہے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حسن پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت متعدد اداکار فدا ہیں اوراب ان کے عشق میں بالی ووڈ کے مسٹر فیکشنسٹ عامر خان بھی گرفتار ہوگئے ہیں۔ اداکار عامر خان نے کترینہ

کیف کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے ان کے لیے اظہار محبت کردیا۔ عامر خان نے کترینہ کیف کو سب سے خوبصورت ٹھگ قراردیتے ہوئے لکھا’’دھوم3‘‘کے وقت سے میرا ان پر(کترینہ پر)دل آیا ہوا ہے، پر کہنے کی ہمت کبھی نہیں ہوئی، کوئی اگر انہیں یہ بتادے تو بڑی مہربانی ہوگی‘‘۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف عامر خان کے ساتھ فلم’’’دھوم3‘‘میں کام کرچکی ہیں اور اب دونوں ایک بار پھر فلم’’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے، فلم میں کترینہ کیف ثریا جان نامی ٹھگ کا کردار اداکررہی ہیں۔ فلم 8نومبر کوریلیز ہوگی۔

عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا


ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نئی آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بڑے بجٹ سے بننے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے ۔ بھارتی میڈیا میں ان دنوں عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے چرچے ہیں جس کی اصل وجہ فلم میں عامر خان کے مختلف کردار ہیں

اور اداکار کا منفرد روپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ 250 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کے کرداروں سے متعلق بتایا گیا جب کہ ساتھ ہی عامر خان نے لکھا کہ فلم بہت جلد آرہی ہے جوکہ 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے جس میں عامر خان خان’’امیر علی‘‘نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اُن کے ہمراہ امیتابھ بچن کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

باکسر عامر خان 8 ستمبر کو حریف ورگاس سے مقابلے کیلئے تیار


لاہور: (نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آٹھ ستمبر کی بڑی فائٹ کی بڑی تیاری شروع کر دی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کولمبیا کینیڈا کے سموئل وارگس سے مقابلہ ہو گا۔ عامر خان کی نظریں اس سال کے آخر میں ویلٹر ویٹ کٹیگری کے چوتھے ورلڈ ٹائٹل پر بھی جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا اگلا مقابلہ عالمی ٹائٹل کیلئے

ہوگا۔ ہفتہ کو ورگاس سے مقابلہ عالمی ٹائٹل کے مقابلے سے قبل کا عبوری مقابلہ ہے۔ عامر خان 17 سال کی عمر میں برطانیہ میں اولمپک ٹائٹل حاصل کرنے والے کم عمر ترین باکسر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ باکسنگ کے پورے کیریئر کے دوران میں نے 3 مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتے ہیں، ایک اور مقابلے میں ایک اور ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کیلئے یادگار ہوگا۔

عامر خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی


ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا زیادہ پسند نہیں کرتے مگر اب پہلی بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن رآ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار

ہوئے جبکہ سابقہ بیوی سے ان کا تعلق کیسا ہے۔ عامر خان نے بتایاکہ میری کرن سے پہلی ملاقات فلم ’’لگان ‘‘کی تیاری کے دوران ہوئی، وہ اس وقت اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھی، مگر فلم کے دوران ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں بنا بلکہ ہم تو اچھے دوست بھی نہیں تھے، وہ میرے لیے بس یونٹ کے عملے میں شامل ایک فرد تھی، مگر جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو کچھ وقت کے بعد میری کرن سے پھر ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں کرن کا فون آیا اور میں اس سے کافی دیر تک بات کرتا رہا، جب میں نے فون بند کیا تو خود سے کہنے لگا مائی گاڈ اس سے بات کرکے مجھے کتنی خوشی ہوتی ہے۔اس فون کال کے بعد عامر خان اور کرن رآ کے درمیان رشتہ بن گیا اور وہ 2005 میں شادی سے پہلے کافی وقت تک اکھٹے رہے۔پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے 3 سال بعد عامر خان نے دوسری شادی کی تھی میں کرن کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کی موجودگی پر شکرگزار ہوں، وہ بہت زبردست شخصیت کی مالک ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی

میں شامل ہے۔ اپنی پہلی بیوی کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ رینا بھی بہت زبردست تھی، کئی بار رشتہ چل نہیں پاتا مگر میں ان سے محبت اور احترام کرتا ہوں، درحقیقت ہم دونوں ایک پراجیکٹ میں اکھٹے کام کررہے ہیں اور وہ اس کمپنی کی سی او او ہیں۔

عظیم بھارتی اداکار عامر خان کے 10 اگست کو پاکستان کے دورے پر آنے کی اطلاعات


لاہور (نیوزڈیسک) عظیم بھارتی اداکار عامر خان کے 10 اگست کو پاکستان کے دورے پر آنے کی اطلاعات، بالی وڈ اداکار نے کئی برس قبل وعدہ کیا تھا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے

توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔25 جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔ عمران خان کے حکومت سنبھالنے سے قبل ایک ایسی خبر سامنے آئی جس کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے جاری ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالی وڈ کے عظیم اور سب

سے بڑے اداکار عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عمران خان 10 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ جبکہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد عمران خان بھارت واپس چلے جائیں گے۔ عامر خان نے کچھ برس قبل بھارت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عمران خان کے سامنے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بننے میں کامیاب رہے تو پھر وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔تاہم عامر خان کی جانب سے پاکستان آمد سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا وضاحت نہیں کی گئی۔