Tag Archives: شہباز شریف

عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے شہباز شریف کا اہم اقدام


لاہور(نیوزڈیسک) عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن کا آفیشل ٹویٹراکاونٹ متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے کا استعمال اب عام ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا کی طاقت سے بھی انکار ممکن نہیں ہے۔تمام سیاست دان بھی اب سوشل میڈیا پر بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں۔لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے

متعلق بھی سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کرتے ہیں۔ اسی طرح اب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے ایک قدم اٹھایا یے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کا بطور ن لیگ صدر ایک اکاؤنٹ متعارف کروایا گیا ہے۔جو کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بنایا گیا ہے۔اس ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام ’پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ‘ ہے۔اس اکاؤنٹ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو ن لیگ کی پالسیوں اور مختلف موضوعات پر اپنے موقف سے آگاہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں ،،ن لیگ کی جاری مہم اور مختلف موضوعات پر ن لیگ کی رائے سے متعلق آگای کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹ ن لیگ کے صدر کے دفتر سے چلایا جائے گااور صدر ن لیگ شہباز شریف کی اجازت کے بعد ہی اس ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی جائے گی اور لوگوں کو معلومات اور خبروں سے آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے صدر نواز شریف تھے تا ہم پاناما پیپرز کے بعد نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا،اور ان سے پارٹی صدارات بھی چھین لی گئی جس کے بعد نواز شریف نے اپنے بھائی کو پارٹی کا صدر بنایا تھا۔

اور نواز شریف اب ن لیگ کے تا حیات قائد ہیں۔۔شہباز شریف اب بطور صدر ن لیگ اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ان پر بھی تنقید بھی کی جاتی ہے کہ شہباز شریف بس نام کے صدر ہیں جب کہ پارٹی میں وہی ہوتا ہے جو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چاہتی ہیں۔

شہباز شریف کا اے بی ڈیویلیئرز کو شاندار انداز میں خراج تحسین


لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کو شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیاویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ” شاباش اے بی ڈیویلیئرز،مجھے آج بھی یاد ہے کہ آپ نے کس طرح ویسٹ انڈیز

کیخلاف محض31گیندوں پر تباہ کن تیز ترین ون ڈے سنچری سکور کی تھی ،،کرکٹ کے مداح آپ کو بہت مس کریں گے ، آپ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک تھے،،شاہد آفریدی ،ہم آپ کی 37گیندوں پر سنچری کو کیسے بھول سکتے ہیں جو لمبے عرصے تک ورلڈ ریکارڈ رہا“ یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے مایاناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ روز تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ سے تھک چکے ہیں، اب وقت ہے کہ میری جگہ جنوبی افریقی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچا و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک

کرکٹ کھیلتے رہیں گے، اور ان کی نیک خواہشات فاف ڈیوپلیسی اور جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری 2015 ءمیں انجام دیا۔ یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا

ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (16بالز) اور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانے والے بلے باز بھی ہیں ۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے ۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ


مانیٹرنگ نیوزلاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اپنے نجی دورے پر برطانیہ کے شہر لندن روانہ ہوںگے جہاں وہ اپنا ریگولر چک اپ کروائیں گے جلاوطنی کے دور میں لندن کے ایک ہسپتال میں آپ میں کینسر کی تشخیص ہوئی لہذا آپ نے وہیں سے اپنا علاج شروع کروایا۔ چونکہ آپ کے مرض کی مکمل ہسٹری اسی ہسپتال میں موجود ہے اور دنیا بھر میں

بھی جہاں سے کینسر کا علاج شروع کیا گیا ہو آپ کو وہیں پر اسے جاری رکھنا پڑتا ہے لہذا پاکستان آجانے کے بعد بھی آپکو اپنے ریگولر چیک اپ کے لیےاپنے ہی انکالوجسٹ کے پاس لندن جانا ہوتا ہے۔ آج دوپہر میں آپ کی روانگی متوقع ہے‎

 

جناب سونگ تاؤ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد!!


منسٹر انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جناب سونگ تاؤنے اپنے ایک خط میں، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف ہمیشہ چائنہ کیلئے ایک دیرینہ اور بہترین دوست رہے ہیں جنہوں نے دو نوں ممالک اور ہماری دو

جماعتوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لئے ہمیشہ قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں ، دریں اثناء جناب سونگ تاؤ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیجنگ کا دورہ کرنے کے لئے بھی مدعو کیا تاکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن اورسی پی سی کے درمیان پارٹی تعلقات کو مزیدفروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔اُدھرگذشتہ روز خادم پنجاب نے بھی چینی صدر زی جنگ پنگ کو دوبارہ بطور صدر اپنی دوسری ٹرم کا اغازکرنے پر بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔‎

شہباز شریف کاعمران خان کےالزامات پرچیف جسٹس کوخط لکھنے کااعلان


ڈی جی خان(نیوزڈیسک): مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی انکوائری کیلئے چیف جسٹس کرجلد خط لکھوں گا،نیب میں ملتان میٹروکا کیس چل رہا ہے اگرکرپشن ثابت ہوجائے توسیاست چھوڑ دوں گا،ورنہ عمران خان کان پکڑیں اور کسی درگاہ میں بیٹھ جائیں،زرداری اور عمران نے گٹھ جوڑ کرلیا

کہ صرف پنجاب میں کیڑے نکالنے ہیں،اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن تمام سیاسی مخالفین کاصفایا کردے گی۔ انہوں نے آج ڈی جی خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کاعوام کاجوش وولولہ دیکھ کرلگتا ہے کہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن تمام سیاسی مخالفین کاصفایا کردے گی۔آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں نے عوام کی خدمت کی اور دن رات ایک کرکے ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیا اور کن لوگوں نے ملک کی دولت لوٹا ہے۔ اگلے تین مہینوں میں یہ فیصلہ آنے والا ہے۔ہم نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔2010ء کاسیلاب تھا یا کوئی طوفان آیا میں جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ تھا۔انہوں نے سرائیکی میں بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کولاہور کے برابر کر کے رہوں گا۔یاری لگاکرنبھاؤں گا۔یاری لگ گئی ہے زندگی میں کبھی نہیں ٹوٹے کی۔دانش سکول بنائے۔ڈی جی خان میں 47ارب کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہسپتالوں پرکام کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آؤ اکر دیکھویہاں ہسپتال ،سکول اور دانش سکول اور سڑکیں بھی ہیں۔آپ نے اپنے صوبوں میں کیا کیا؟ صرف قوم کاوقت ضائع کیا ہے۔لیکن ہم نے

دن رات کام کیا۔صدر ن لیگ نے کہاکہ آج زرداری اور نیازی اکٹھے ہوگئے ہیں۔دونوں کی جوڑی نے گٹھ جوڑ کرلیاہے۔زرداری صاحب اور عمران خان ایک دوسرے کوکہتے ہیں ہم نے سندھ اور کے پی کے میں کوئی تنقید نہیں کرنی۔ جبکہ پنجاب میں کیڑے نکالنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قائداعظم اور بزرگوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا۔آج اگر ہم نے

پاکستان کوعلامہ اقبال اور قائداعظم کاپاکستان نہ بنایا تومعافی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے الزام لگایا کہ ملتان میٹربس میں کمیشن ،کک بیک یا رشوت لی ہے۔میں کہتا ہوں کہ خان صاحب آپ دبا کرجھوٹ بولتے ہیں ۔ بلکہ ثابت ہوگیا کہ آپ ایک ارب نہیں بلکہ جھوٹ جھوٹ بولتے ہی جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ شہبازشریف کیخلاف ایکشن لیں۔لیکن میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست پرفوری 17ججز کافل کورٹ بنچ تشکیل دیں اگر شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نکل آئے توہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔ لیکن اگرعمران خان جھوٹے ثابت ہوئے توپھر ان کی سزا قوم تجویز کردے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ جھوٹے لوگ مجھے ان کاموں میں لگاکرالجھانا چاہتے ہیں لیکن میرے پاس وقت نہیں ،میں عوام کہ خدمت کرنا چاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان کوخط لکھ کربھیجوں گا کہ مجھ پرالزامات جولگائے گئے ہیں ان کی انکوائری کروائی جائے۔لیکن آپ نے پھر بھاگ جانا ہے ۔ کیونکہ آپ بھگوڑے ہیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نیب نے

ملتان میٹرو کاکیس ہاتھ میں لے لیا ہے۔50،60لوگوں کی پیشیاں ہوبھی چکی ہیں۔ وہ تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لے آئیں میں پھر بھی سیاست چھوڑ دوں گا۔ورنہ خان صاحب آپ کسی دربار میں بیٹھ کراللہ اللہ کریں سیاست آپ کاکام نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ عدلیہ ہویا افواج پاکستان ہوہمارے لیے معزز ادارے ہیں۔عدلیہ ،افواج پاکستان اور پارلیمنٹ سے

مطالبہ کرتاہوں کہ آؤ مل بیٹھیں۔ججز اور جرنیلوں سے درخواست ہے کہ قوم پررحم کریں ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔زرداری اور عمران خان نے ملک کابیڑہ غرق کردیاہے۔

بڑے بھائی کو بچانے کیلئے شہباز شریف نے فوج سے رابطہ کرلیا۔۔ جانتے ہیں فوج نے کیا جواب دیا؟


لاہور (ویب ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کے لئے فوج سے ڈیل مانگی ہے تا ہم فوج نے نواز شریف کے لئے ڈیل لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف فیملی ایک بار پھر

سے ایک نئی ڈیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور اس مقصد کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فوج سے رابطہ کیا ہے اور شہباز شریف نے فوج سے نواز شریف کے لئے ڈیل مانگی ہے تا ہم فوج نے شہباز شریف کو کوئی بھی ڈیل دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔فوج نے شہباز شریف سےکہا کہ آپ جانیں اور آپ کی عدالاتیں جانیں۔ہم نہ آپ کو سزا دلوا سکتے ہیں اور نہ ہی سزا سے بچا سکتے ہیں۔

ملتان میٹرو کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی، ملتان کا کیا حشر ہوگیا؟ کامران خان کے تہلکہ خیز انکشافات


ملتان (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ملتان میٹرو بس کے 28 ارب روپے کے پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی، اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا گیا، اس کے علاوہ پروگرام میں کہا گیا کہ روزانہ 90 ہزار افراد کے سفر کا ہدف رکھا گیا لیکن ایک سال بعد بھی بمشکل 40 ہزار شہری سوار ہو تے ہیں، منصو بے کی کامیابی کے

لیے پنجاب حکومت نے کئی جتن کیے اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کی بسیں بھی کچھ مدت کے لیے بند کی گئیں، واضح رہے کہ ہسپتالوں یا کچہری کی جانب میٹرو بس نہیں جاتی، یہ منصوبہ سیاسی نعرے کے طور پر جلد بازی میں بنایا گیا، اس کے علاوہ یہاں پانی میں سنکھیا، ہیپاٹا ئٹس،گردے کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، یہ تمام انکشافات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں کیے گئے۔ اس پروگرام میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا سب سے شاہکار منصوبہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ ہے۔ تحریک انصاف کہتی ہے کہ 28 ارب روپے کے پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے تحریک انصاف کے اس الزام کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیبے بنیاد قرار دیا، اس کے علاوہ چینی حکومت کے حکام بھی ان الزامات کو رد کرچکے ہیں۔ پروگرام میں کہا گیا کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کوئی کرپشن ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو نیب ہی کرے گا لیکن اس منصوبے کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹرو ملتان کے رہائشیوں کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس منصوبے میں عوام کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔ یہ منصوبہ

ایک سال بعد بھی ناکام نظر آتا ہے اور یہ اب حکومت پنجاب اور قومی خزانہ کے لیے ایک سفید ہاتھی بن گیا ہے اس منصوبے سے یہ سوال جنم لیتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بڑے بڑے منصوبوں میں دور رس سوچ اور منصوبہ بندی کہیں نظر نہیں آتی جو ایسے منصوبوں کا تقاضا ہوتی ہے۔ پروگرام میں موجود نجی ٹی وی کے نمائندے نے

اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے گزشتہ دس پندرہ سال میں یہاں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں نئی سڑکیں اور فلائی اوور بنائے گئے ہیں حکومت پر سرائیکی بیلٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا تو خادم اعلیٰ نے یہاں کے لوگوں کو خو ش کرنے کے لیے میٹرو بس کا آغاز کیا گیا، 28 ارب روپے سے زائد کے اس منصوبے پر تیزی سے کام ہوا، اس منصوبے کے تحت ساڑھے 18 کلو میٹر ٹریک کے لئے 21 نئے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیشن تعمیر کیے گئے۔ اس منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنوری 2017 میں کیا لیکن ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ملتان کے لوگ اس مہنگے منصوبے سے دور ہی نظر آتے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں حکومت نے لوگوں کا رش بڑھانے کے لیے سپیڈو بسیں شروع کیں، یہ بسیں مکمل طور پر خالی ہوتی ہیں یا ان میں دو تین مسافر ہوتے ہیں۔ یہ بات نا قابل فہم ہے کہ اربوں روپے کے اس منصوبے سے لوگ استفادہ حاصل کیوں نہیں کر رہے؟ اس موقع پر ایک خاتون نے بتایا تمام بسیں خالی پھر رہی ہیں، پٹرول اور پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔حکومت کو توقع تھی کہ ان بسوں پر روزانہ 90 ہزار شہری سفر کریں گے لیکن حکام کہتے ہیں ایک سال گزر جانے کے باوجود مشکل سے 40 ہزار لوگ میٹروبس کا استعمال کر رہے ہیں۔

’شہباز شریف کے کامیاب پراجیکٹس ہوئے شوکیس ایک خوبصورت ترانے میں‘‘


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک عزم ایک حوصلے ایک ہمت ایک جذبہ و جنون کا نام ہے،دس سال سے سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے مگر مخالفین کے سامنے کبھی گٹنے نہیں ڈیکے اور نہ ہی مشکلات کے سامنے ہار مانی یہی وجہ ہے شہبازشریف کی مقبولیت میں دن بہ دن ملک بھر میں عوامی حلقے میں بھرپوراضافہ ہوا ہے ۔اِن مشکلات اب بھی درپیش

ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اور ساتھ ساتھ اپنی توجہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے بھی ہٹنے نہیں دے رہے دن ہو یا رات اپنی تمام تر توانیاں عوام کے فلاحی کاموں پر وقف کئے ہوئے ہیں،حال ہی میں گوجرانوالا میں کامیاب جلسے کے بعد ریلیز ہونے والے گیت ’’بدلا سا ہے سماں،لکھ رہے ہیں نئی داستاں‘‘ میں بھی شہبازشریف نے ایک منفرد انداز و الفاظ میں یہی پیغام دیا ہے کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کئے جاسکتے اور بے بنیاد الزامات سے ہمیں اپنی عوام کے بنیادی حقوق سے بالکل بھی غافل نہیں کیا جاسکتا ۔۔ اِس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اکانومی، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میںیکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔شہباز شریف کا وژن اب پنجاب سے بڑھ کر پورے پاکستان تک پھیل چکا ہے۔‎

ن لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا ؟ نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما کا نام بتا دیا


اسلام آباد (نیو زڈیسک )نواز شریف کی پارٹی صدارت سےنااہلی کے بعد تو یہ معاملہ الجھا ہوا تھا کہ پارٹی کا اگلا صدر کون ہو گا؟ تاہم حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اگلے صدر شہباز شریف ہی ہوں گے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو با ضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات جاتی امراء میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا

گیا کہ منگل 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں انہیں پارٹی صدارت سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور نیب کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف نے شہباز شریف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ (ن) لیگ کے صدر وہ ہی ہوں گے۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا جس کے لیے منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں لی جائے گی اور یہ اجلاس 27 فروری کو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کیلیے پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔

وزیر اعظم خانقان عباسی نے وزارت عظمی ٰ کے لئے اپنا امیدوار شہباز شریف کو قرار دے دیا، تو آئندہ انتخابات میں شہباز شریف کے وزیر اعظم بنے پر مریم نواز بھی 500 فیصد متفق۔۔۔۔!!


وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بھی ایک نجی پروگرام سے گفتگو میں اس بات کا اقرار کای ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے لئے انکی جانب سے امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباش شریف ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی ابہام ہے تو وہ دور کر لے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی مگر میری جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔ دوسری

 

جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرویدہ نکلی، شیخوپورہ میں نجی چینل سے گفتکو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے اہم منصب کے لئے سب سے زیادہ اہل وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سمجھتی ہیں۔ انکا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تمام اراکین میں سب سے زیادہ قابل ہیں، جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بہترین حکمت علمی کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہیں بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی باشندوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے پارٹی فیصلے سے 500 فیصد متفق ہیں۔ کیونکہ وزیر اعلٰی شہباز شریف کا شمار پارٹی کے سینئر رہماؤں میں ہوتا ہے۔ جو پارٹی کے’’ عوام خدمت ‘‘ مقاصد اور نظریے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جن کی قیادت میں پنجاب نے تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہیں، عوام اور پارٹی کارکنان ان سے بخوبی واقف ہیں۔