Tag Archives: شاہ سلمان

شاہ سلمان نےاللہ کے مہمانوں کیلئے خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا


مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2030ء پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے “اللہ کے مہمانوں کیلئی” خدمت پروگرام کا افتتاح کیا ۔تقریب میں حج اور عمرے کے سعودی وزیر اورزئرین کی خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر

محمد صالح بن طاہر بنتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے آ رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030ء کا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ ” اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔شاہ سلمان نےاللہ کے مہمانوں کیلئے خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2030ء پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے “اللہ کے مہمانوں کیلئی” خدمت پروگرام کا افتتاح کیا ۔تقریب میں حج اور عمرے کے

سعودی وزیر اورزئرین کی خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے آ رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030ء کا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ ” اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔

شاہ سلمان نے نجی صحت اداروں کے قانون میں ترمیم منظور کر لی


ریاض(نیوزڈہسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نجی صحت اداروں کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔عرب ٹی وی کے مطابق ترمیم کے بموجب نجی کلینک کا مالک سعودی ہونا ضروری ہے۔ نجی صحت اداروں کیلئے ضروری تھا کہ مالک کلینک کے امور کا ماہر ہو وہی اس کا نگران ہو اور کلینک کیلئے مکمل طور پر یکسوہو۔ ترمیم کے تحت

کلینک کے مالک کا سعودی ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ کلینک کے امو رکا ماہر ہو ، وہی اس کا نگران بھی ہو او رکلینک کے امور میں یکسو بھی ہو۔ نئی پابندی سے نجی اسپتال مستثنیٰ ہوں گے۔ ان پر نئی ترمیم نافذ نہیں ہوگی۔

شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بنک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد


ریاض(نیوزڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بنک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ امداد ایک ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا جب دوسری جانب سعودی عرب یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی

دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قیمت میں کمی کو روکنا اور بنک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔۔سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کے لیے یہ پہلی امداد نہیں بلکہ یمنی عوام کو درپیش اقتصادی بوجھ کم کرنے کے لیے سعودی عرب یمن کے مرکزی بنک کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی

فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں۔ پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں حلقہ پی بی 35کے امیدواراور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت129افراد شہید جبکہ163 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرصحت فیض محمد کاکڑ نے مستونگ دھماکے میں 129افراد کے شہید جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی

لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ، بی ایم سی کوئٹہ ،نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کے عمل کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل رات گئے تک جاری رہا ۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیی150ٹن کھجوروں کا تحفہ حکومت کے حوالے کردیاگیا


ریاض(نیوزڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیی150ٹن کجھوروں کا تحفہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔عر ب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی ،اخلاقی اور مالی مدد

کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے۔ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔

سرکاری ادارے میڈیاکی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں: شاہ سلمان


اسلا م آ با د (نیوزڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے ذرائع ابلاغ کی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے حکم دیا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اصولی حقیقی تنقید کا نوٹس لیا جائے۔ اصلاح حال کا ا ہتمام کیا جائے۔ اعتراض برائے اعتراض اور

غلط بیانیوں پر مشتمل تنقید نیز دروغ بیانیوں کا معاملہ متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا جائے۔ مغالطہ آمیز رپورٹوں کی بابت چشم کشا حقائق رائے عامہ کے سامنے لائے جائیں۔ باخبر ذرائع کا کہناتھاکہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو مذکورہ ہدایات ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ ذرائع ابلاغ ، سرکاری اداروں اور عوام کیلئے ان کی خدمات کی بابت غفلت ، کوتاہی اور لاپروائی کے الزام لگا رہے ہیں۔شاہ سلمان نے تاکید کی ہے کہ اگر کسی سرکاری ادارے کے خلاف کسی اخبار یاذرائع ابلاغ میں غلط رپورٹ جاری ہوئی ہو توفوراً ہی اس کی بابت وضاحتی بیان جاری کرکے متعلقہ ادارے کے خلاف اس حوالے سے رجوع کرلیا جائے۔ افواہوں کا جواب پہلی فرصت میں دیا جائے۔ الزامات پر خاموشی اختیار کرکے عملی طور پر ان کی تصدیق والے منفی رویئے سے پرہیز کیا جائے۔