Tag Archives: سلمان خان

سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی


ممبئی: سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئیبالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی جب کہ ’ریس تھری‘ نے تین دن میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔عید کے تہوار کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ”ریس تھری“ نے باکس آفس پردھوم مچادی جس نے صرف 3 دن میں ہی 100 کروڑ

سے زائد کا بزنس کیا اور یوں یہ فلم سلمان خان کی صرف 3 دنوں میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی چوتھی اور مجموعی طور پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی 13ویں فلم بھی بن گئی ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ سلو میاں کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ،سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کے پاس تھا۔بھارتی تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ فلم ’ریس تھری‘ نے بھارت میں پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ ، دوسرے روز38 کروڑ 14 لاکھ ، تیسرے روز39 کروڑ 16 لاکھ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 106 کروڑ47 لاکھ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے فلم کے سب سے زیادہ بزنس کرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ترن آدرش نے رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں فلم ’پدماوت‘ ریلیز کے پہلے ہفتے 114 کروڑکا بزنس کرکے نمبر ون رہیجب کہ سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی فلم ’ریس تھری‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے 106 کروڑ47 لاکھ کما کر دوسرا نمبر حاصل کیا ہے جس کے بعد یہ 2018 کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔واضح رہے کہ معروف کوریوگرافر

ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں جیکولین کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جوکہ فلم 15 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔

میرے کنوارے پن کی وجہ کچھ اور نہیں ۔۔۔! میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے؟ سلمان خان کا حیران کن انکشاف


ممبئی (نیو زڈیسک )بالی ووڈ سلطان سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی انہوں نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔سلمان خان کا شمار جہاں بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہیں ان کا شمار انڈسٹری کے کنوارے ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔

اگرچہ گزشتہ ایک سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار اینکت تیواری اور موہت مرواہ سمیت ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم اور گوتم روڈ کی شادیاں ہونے سے ان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں شادیوں کے اوپر شادیاں ہونے کے باعث سلمان خان کی شادی نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بحث ہونے کے بعد اب ان سے بھی شادی نہ کرنے کے سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔تاحال شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے 52 سال گزر جانے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اور شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔انہوں نے مثال دی کہ ان کے والد نے صرف 180 بھارتی روپے میں شادی کی، مگر اب شادیاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے میں بھی نہیں ہوپاتیں۔کروڑوں

روپے کمانے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی بڑھ جانے کے باعث شادی کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے، اس لیے وہ تاحال کنوارے ہیں۔

فلم ’’تیرے نام ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی یہ پاگل لڑکی کون ہے اور آج کہاں اور کس حال میں ہے ؟ تصاویر دیکھ کر ہوش اڑ جائے گا


ممبئی(نیو زڈیسک)2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے اور اس فلم کی ہیروئن بھومیکا چاولہ کو بھی بہت پذیرائی ملی، تاہم فلم میں ایک اداکارہ نے پاگل لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کافی مقبول ہو گیا۔ تیرے نام میں سلمان خان کا ہیر سٹائل کافی مقبول ہو گیا،انہوں نے فلم میں کالج کے ایک نوجوان لڑکے وادھے موہن کا کردار ادا کیا۔

فلم میں ایک لڑکی کی اداکاری کو بھی سراہا گیا جس کو اوباشوں کی جانب سے چھیڑنے پر سلمان خان کا ان سے جھگڑا ہوا، اگرچہ اس پاگل لڑکی کا کردار بہت زیادہ طویل نہیں تھا تاہم انہیں کافی پذیرائی ملی۔اس لڑکی کا نام رادھیکا چودھری ہے، اور وہ مشہور ساوتھ انڈین ایکٹریس تھیں۔ انہوں نے 30 سے زائد تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا، تاہم 2004ء رادھیکا نے فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس سے قبل رادھیکا کی 17 منٹ کی شارٹ فلم کو لاس ویگاس فلم فیسٹول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سلمان خان کی خواہش پوری نہ ہو سکی، صاف انکار میں جواب مل گیا


ممبئی (نیو زڈیسک )سلمان خان کے پاس پیسوں کی کمی تو نہیں البتہ انکا شمار بھی دنیا کے ان افراد میں ضرور ہوتا ہے جنکے پاس نایاب چیزوں کی کمی ہوتی ہے۔ سلمان خان بھی دیگر امیر لوگوں کی طرح دولت کے زور پر اپنے شوق پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انکا ایک نایاب گھوڑے کو خریدنے کا شوق کروڑوں روپے کی پیشکش کئے جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ سلو بھائی جو اپنی مختلف فلموں میں کار سے بھی تیز بھاگن

ے والے گھوڑوں پر سواری کر چکے ہیں وہ ایک نایاب نسل کا گھوڑا خریدنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے گھوڑے کے مالک کو دگنی رقم کی پیشکش کی تاہم گھوڑے کے مالک نے پیسوں اور سلمان خان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا گھوڑا فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان “ثقاب” نامی ایک اعلیٰ نسل کے گھوڑے کو خریدنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے اسکے مالک کو پورے 2 کروڑ روپے کی پیشکش کی تاہم گھوڑے کے مالک سراج خان پٹھان نے انہیں گھوڑا دینے سے معذرت کر لی۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھارتی باکس آفس پر شکست دے دی


ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھارتی باکس آفس پر شکست دے دی۔سلمان خان کو بھارتی فلم نگری میں باکس آفس کا کنگ تصور کیا جاتا ہے اور ان کی فلمیں کروڑوں کی سنچریاں چند دنوں میں ہی کرلیتی ہیں۔دبنگ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے باکس آفس پر 339

کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے عامر خان کی 2014 کی بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عامر خان کی ’پی کے‘ نے بھارتی باکس آفس پر 339 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور بھارت کی سب سے پہلی فلم بنی تھی جس نے 300 کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی۔دوسری جانب ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کے بعد 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری فلم ہے جب کہ سلو میاں فلم نگری کے تاحال واحد اداکار ہیں جن کی تیسری فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔عامر خان کی دو فلمیں 300 کروڑ کلب شامل ہوئی ہیں جس میں ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ شامل ہیں۔

مشہور شخصیات کیلئے سکیورٹی اولین ترجیح ہوتی ہے، اور وہ اپنی حفاظت کیلئے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں


لاہور (نیو زڈیسک) مشہور شخصیات کیلئے سکیورٹی اولین ترجیح ہوتی ہے، اور وہ اپنی حفاظت کیلئے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں، دبنگ خان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے، جنہیں ایک نظم و ضبط میں رکھنے کیلئے کچھ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کی

ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں سائے کی طرح سلمان خان کے ساتھ رہنے والے سلو میاں کے باڈی گارڈ شیرا کی بدولت انہیں یہ تمام سہولیات میسر آ پاتی ہیں۔ شیرا 20 سال سے سلمان خان کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ان کی تنخواہ کسی سلیبرٹی سے کم نہیں، وہ ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں، جو سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

سلمان خان شادی سے بھاگنے لگے۔۔۔اپنی ہی شادی کیلئے کیا شرط رکھ دی


ممبئی پر کشش 52 کنوارے سلمان خان کا کہنا ہے کہ کیسز ختم ہوں گے تو شادی کا سوچوں گا۔۔ سلمان خان نے ٹی وی شومیں اپنا موقف بیان کیا اور کہا کہ اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں۔اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ مجھے سزا ہوگئی تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا۔کیا یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے لہٰذا میرا

جیل جانا میری بیوی اور پھربچے اورآنے والی زندگی کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لئے میں شادی نہیں کررہا تاہم جب یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو میں شادی کے بارے میں ضرور سوچوں گا اور سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچاجائے گا۔

کترینہ کیف کی ہاتھوں میں مہندی لگی دیکھ کر لوگ دیکھتے ہی رہ گئے


نئی دہلی (نیو زڈیسک )کترینہ کیف اور سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ نے باکس آفس پر خوب راج کیا اور کروڑوں روپے کمائے اور اب وہ اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کا نام ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ ہے جس میں عامر خان، امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔آج انہوں نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں

جن میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر ایسی چیز لگا رکھی تھی کہ لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔ کترینہ کیف نے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگا رکھی تھی اور پوز بھی کچھ ایسے بنا رکھے تھے کہ ہاتھ پر لگی یہ مہندی بھی واضح طور پر تصاویر میں نظر آئے۔

بھارت کے مقبول شو بگ باس کے گیارہویں سیزن کی فاتح اداکارہ شلپا شندے قرار پائی ہیں


لاہور (نیو زڈیسک) بھارت کے مقبول شو بگ باس کے گیارہویں سیزن کی فاتح اداکارہ شلپا شندے قرار پائی ہیں جنہوں نے نہ صرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ 44 لاکھ روپے انعام بھی وصول کیا۔بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی میزبانی میں 105 روز تک جاری رہنے والے شو میں 19 امیدوار شامل تھے اور شو کے آخری روز حنا خان اور شلپا شندے کے

درمیان گیم کی فاتح کے لئے مقابلہ تھا جو شلپا شندے کے نام رہا۔سلمان خان سلور اسکرین پر سپر اسٹار تو ہیں ہی لیکن چھوٹی اسکرین پر بھی ان کا طوطی بولتا ہے۔سلو میاں کا رئیلٹی شو ’باگ باس‘ ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے اور اس شو کی مقبولیت کے باعث اسی قسم کا شو تامل ٹی وی پر بھی شروع کیا گیا ہے لیکن اس شو کے میزبانی سلمان خان نہیں بلکہ ایک مقامی اداکار کر رہے ہیں۔بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کیا ہے جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 330 کروڑ کی کمائی کی۔ کی اور انہوں نے ٹی وی شو سے کمائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔واضح رہے کہ سلمان خان نے بگ باس سیزن 10 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ وصول کیا تھا اور شو سے انہوں نے مجموعی طور پر 240 کروڑ روپے کمائے تھے۔

گینگسٹر لارینس وشنوئی نے بالی ووڈاداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے


ممبئی( نیوزڈیسک) گینگسٹر لارینس وشنوئی نے بالی ووڈاداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ گروہ کے سرغنہ لارینس نے سلمان خان کو یہ دھمکی اس وقت دی جب اسے پولیس کی سخت سکیورٹی کے درمیان جودھپور کی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔ کچھ دنوں قبل ہی لارینس پر ایک تاجر واسو دیو کو قتل کرنے کا الزام تھا،

جودھپور پولیس اسی قتل کیس میں اسے فرید کوٹ سے پروڈکشن وارنٹ پر جودھپور لے کر گئی تھی۔ خیال رہے کہ 1998 میں سلمان خان پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگا تھا، اسی وقت سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان وشنوئی برادری کے لئے ولن بنے ہوئے ہیں۔ راجستھان میں تقریبا 500 سال سے وشنوئی سماج کے لوگ جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے آرہے ہیں۔ گینگسٹر لارینس بھی وشنوئی سماج سے ہی تعلق رکھتا ہے اور اس دھمکی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔