Tag Archives: سعودی عرب

سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں،


اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں جن میں سے زیادہ پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ اس وقت سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے تین ہزار سعودی جیلوں میں

قید ہیں۔ 45 فیصد پر منشیات کی سمگلنگ‘ 15 فیصد چوری‘ 12 فیصد جعل سازی‘ 8 فیصد غیر اخلاقی جرائم‘ تین فیصد قتل‘ دو فیصد لڑائی جھگڑا کی وجہ سے گرفتار ہیں۔

سعودی عرب کی کابینہ نے 4 ممنوعہ شعبے غیرملکیوں کے لیے بحال کر دیئے


ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی کابینہ نے 4 ممنوعہ شعبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بحال کر دیئے۔ سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور سربراہ جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) نے اس کی سفارش اور اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل نے اس کے حق میں رائے دی تھی۔ کابینہ نے اس تناظر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ممنوعہ سرگرمیوں

کی فہرست میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس کے تحت خدام اور ملازمین کی فراہمی ریکروٹنگ ایجنسیاں، سمعی و بصری خدمات، بری ٹرانسپورٹ کی خدمات اور ریئل اسٹیٹ کی خدمات کے دروازے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں،سعودی عرب نے پا کستانی عوام کیلئے بڑا اعلان کر دیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری ، سعودی عرب نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے اور پاکستانی افراد قوت کے لیے ویزہ فیس کم کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے اہم ملاقاتیں کیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے

دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے تین ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے ویزہ فیس بھی کم کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں تبایا گیا ہے کہ سعودی عرب موخر ادائیگیوں پر تین ارب ڈالر تک کا تیل فراہم کرے گا ,مجموعی طور پر تین سال کے لیے نو ارب ڈالر کا تیل ادھار دے گا ، سعودی عرب کا معدنی وسائل کو ترقی دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بلوچستان حکومت کی آمادگی کے بعد سعودی عرب کے وفد کو دورے کی دعوت دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی، معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا , پاک سعودی معاہدے کےحوالے سے سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔خیال رہے کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ستمبر میں سب سے پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا ہی کیا تھا اور ان کے دورے کے دوران یہ خبریں سامنے آگئی تھیں کہ پاکستان سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی

درخواست کرے گا۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات گئے تھے اور پھر وطن واپس آگئے تھے اور اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔اب وزیراعظم عمران خان ریاض میں جاری عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے ایک بار پھر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی کانفرنس میں شرکت کی اہم وجہ مالی معاونت کے حوالے سے سعودی قیادت سے بات کرنا تھی۔عمران خان اپنے متعدد بیانات اور انٹرویوز میں واضح طور پر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت تاریخ کی بدترین حالت میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دوست ممالک سے قرض کا حصول ناگزیر ہے۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ،ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کا اعلان کردیا


ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی حکومت سے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس میں کم کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سعودی

عرب نے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قبول کر لی۔ سعودی حکومت اب پاکستانیوں کیلئے ناصرف ویزہ فیس میں کمی کر دے گی، بلکہ پاکستانیوں کو روزگار کے مزید مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔

سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 889.5 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی، آئی ایم ایف


ریاض۔ (نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران خصوصاً2023ء میں سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 889.5ارب ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق سعودی مجموعی قومی پیداوار 2017ء کے مقابلے میں 29.53 فیصد زیادہ ہو گی جبکہ مالی سال

2018ء کے دوران سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 769.88ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہو گی۔ گزشتہ برس مجموعی قومی پیداوار 683.38 ارب ڈالر تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے 20بڑے اقتصادی ممالک کی فہرست میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا۔

اقتصادی استحکام کے لحاظ سے سعودی عرب خطّے کے ممالک میں سرِفہرست


ریاض ۔ (نیوزڈیسک) سعودی عرب خطّے کے ممالک میں اقتصادی استحکام کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہ بات عالمی اقتصادی فورم ویف کی جانب سے جاری 2018ء کی عالمی مسابقتی رپورٹ”جی سی آر”میں سامنے آئی ہے۔اقتصادی مسابقت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب کی 140 ممالک میں 39 ویں پوزیشن ہے۔ سال 2012ء کے بعد سے یہ ممالک

کی ترتیب میں مملکت کی سب سے بہتر ترقی ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کی معیشت کے استحکام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت کی معیشت بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔سال 2018ء کے لیے جاری عالمی رپورٹ میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت کو 100 فی صد اقتصادی استحکام کے ساتھ انڈیکس میں “مکمل درجہ” دیا گیا ہے۔ یہ درجہ حاصل کرنے والے دیگر اہم عالمی ممالک میں جرمنی ، کینیڈا، ڈنمارک اور برطانیہ شامل ہیں۔

ایرانی پر عالمی اقتصادی پابندیاں، سعودی عرب نے بھارت کو تیل دینے کی پیش کش کردی ،بھارت کا خیرمقدم


ریاض (نیوزڈیسک) ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں لگنے کی صورت میں سعودی عرب نے بھارت کو تیل دینے کی پیش کش کردی ۔ بھارت نے سعودی عرب کی جانب اس آفر کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے بعد سعودی عرب بھارت کو لاکھوں بیرل ماہانہ تیل فراہم کرے گا۔ اس

سلسلے میں پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کے ساتھ متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پاکستان کے دوست ملک چین کے بعد ہمسایہ ملک بھارت ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ایران پر امریکی پابندیوں کی صورت میں مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ بھارت میں تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سعودی عرب نے بھارت کو ماہانہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی دینے کی حامی بھر لی ہے۔۔بھارت میں تیل کی بڑی کمپنیو ں نے ایران کے ساتھ لاکھوںملین بیرل تیل کے معاہدے کررکھے ہیں جس کی وجہ سے ان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ واضع رہے کہ امریکہ نے 4نومبر سے بین الاقوامی سطح پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ ہو ئی نہ با ت ایران نے سعودی عرب کوایسی پیش کش کر دی کہ دنیا حیران رہ گئی


تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودیہ کی تضحیک پر مبنی بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض حکومت ایران کے ساتھ اتحاد کرکے خطے کو مضبوط بنائے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی سعودی عرب سے متعلق مضحکہ خیز بیان دینے پر ایران نے ٹرمپ کے

بیان کو محض دعوے قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع میں میدان میں آگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو ایران کے ساتھ مل کر امریکا کے خلاف مضبوط اتحاد بنانا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ کو مضبوط کیا جاسکے۔

سعودی عرب، مضر صحت ، ملاوٹ شدہ اور ممنوعہ خوراک کے کاروبار پر 10ملین ریال جرمانہ


ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایف ڈی ای) نے جان بوجھ کر مضر صحت ، ملاوٹ شدہ اور ممنوعہ خوراک کے کاروبار پر 10ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا کے قانون پر عملدرآمد شروع کر دیا۔۔سعودی اخبار کے مطابق ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ چھوٹے ، درمیانے درجے کے تجارتی اداروں اور کھانے پینے کی اشیاء تیار اور

فروخت کرنے والی دکانوں پر متعینہ خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر سزائوں کا نفاذ ہو گا۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر ایک خلاف ورزی ایک سے زائد مرتبہ کی جائے گی تو اس پر سزا بھی بڑھا دی جائے گی۔ ایف ڈی اے خلاف ورزی کرنیوالے کے خرچ پر مطلوبہ اشیاء ضبط کرنے ، متعلقہ شخص کو دفتر میں طلب کرنے ، سامان تلف کرانے ، ممنوعہ خوراک کے لین دین کو روکنے یا درآمد شدہ ممنوعہ غذا کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی مجاز ہے۔ خلاف ورزی پر 10برس تک قید اور 10ملین ریال تک کا جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔

ہم ایسا ہرگز نہیں کر سکتے پاکستان نے سعودی عرب کی بڑی پیشکش ٹھکرا دی سعودی عرب پا کستا ن سے ایسی کیا چیز خریدنا چا ہتا تھا کہ پا کستان نے صا ف انکار کر دیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے سعودی عرب کی دو پاور پلانٹس خریدنے کی پیشکش ٹھُکرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایل این جی سے چلنے والے دو پاور پلانٹس مکمل اختیارات پر حاصل کرنے کی سعودی عرب کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ قانون میں سخت مسابقتی طریقہ کار کے بغیر اثاثے فروخت

کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے گوادر میں ایک لاکھ بیرل یومیہ گنجائش کی حامل آئل ریفائنری قائم کرنے کے لیےبلا معاوضہ زمین ، مکمل سکیورٹی اور یوٹیلیٹی کی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ فیصلہ آج سعودی اہلکاروں کے مجوزہ سائٹ کے دورے کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی وزیرتوانائی احمد حامد الغامدی کی قیادت میں سعودی وفد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جن دو پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی ان میں حویلی بہادر شاہ اور بالوکی پاور پلانٹس شامل ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق پنجاب میں واقعہ یہ پاور پلانٹس وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں اور ان کی پیداواری گنجائش 2446 میگا واٹ ہے ، تاہم پاکستانی لیگل فریم ورک نجکاری آرڈیننس کے تحت مسابقتی عمل کے بغیر موجودہ اثاثہ جات کی فروخت کی اجازت نہیں دیتا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاور پلانٹس مسابقتی بولی کا قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔ دونوں پاور

پلانٹس گذشتہ دور حکومت میں تعمیر کیے گئے تھے۔ وفد نے پیر کو ریکوڈک منصوبے ، گوادر میں آئل ریفائنری لگانے اور پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے ریکوڈیک میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری کی ممکنہ اجازت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔