Tag Archives: بھارت

بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا -نگران وزیرخارجہ


اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ امریکی اورروسی صدرکے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کوہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان،، بھارت اور دہشت گردی جیسے چیلنج سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آہستہ آہستہ نئے

اتحاد بنیں گے، دنیا میں فوجی اورمعاشی اتحاد بھی بنیں گے۔نگراں وزیرخارجہ کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل کا شکار ہے۔عبداللہ حسین ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی نسل معاشی ترقی اورتعلیم کی طرف دیکھتی ہے، صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ امریکی اورروسی صدر کی ملاقات سے متعلق نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان مذاکرات سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا ، سب چاہتے ہیں ہمسائے اورعالمی برادری خوش رہے۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بغیر جانچ پڑتال کے رپورٹ کو مسترد کرنا کافی مایوس کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر ( او ایچ سی ایچ آر) کی جانب سے اٹھائے

گئے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات کو حل کرنے میں بھارت ناکام ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او ایچ سی ایچ آر کی جانب سے ہائی کمشنر اور ظفر بنگش کے درمیان کسی بھی طرح کے رابطے کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفترکی کشمیر رپورٹ میں بھارتی سرکاری ذرائع، بھارتی پارلیمان، بھارتی سپریم کورٹ اور بھارت کی وزارت داخلی امور کا حوالہ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ او ایچ سی ایچ آر بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش سے پریشان ہے۔او ایچ سی ایچ آر کا کہنا ہے کہ کشمیر رپورٹ کشمیر کے لاکھوں لوگوں کے انسانی حقوق سے متعلق ہے۔۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کمشنر آف انکوائری ( سی او آئی ) کے دورہ پر خوش آمدید کہتا ہے کیونکہ رپورٹ میں آزاد جموں کشمیر اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی تھی۔

بھارت، ٹرین خاتون کے اوپر سے گزر گئی اور وہ سلامت رہی


الہ آباد(نیوزڈیسک) بھارتی شہر الہ آباد میں معمر خاتون کے اوپر سے ٹرین گذر گئی لیکن خاتون کو خراش تک نہ آئی، سچ ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔یہ مثال الہ آباد ریلوے اسٹیشن پر سچ ثابت ہوئی۔ جب ریلوے پٹری پر ایک عمر دراز خاتون گر پڑی اسی دوران وہاں سے ایک تیز رفتار ٹرین

گزر گئی تاہم اسے کہیں چوٹ نہیں لگی۔ ٹرین گزرجانے کے بعد خاتون کو لوگوں نے پٹری سے اٹھاکر پلیٹ فارم پر لاکررکھا تو وہ صحیح سلامت پیروں پر چلنے لگیں جسے موقع پر موجود لوگوں نے قدرت کا کرشمہ قراردیتے ہوئے انگلیاں دانتوں تلے دبا لیں اوریہ کہاوت دہراتے رہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔خاتون کو ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کے بعد اسے مکمل فٹ قراردیا ۔ الہ آباد ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز صبح 7بجے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نئی دہلی سے اسلام پور جانیوالی مگدھ ایکسپریس تقریبا پونے 2گھنٹے تاخیر سے پہنچی تھی ۔ ٹرین روانہ ہوتے ہی پلیٹ فارم پر کھڑی عمر دراز خاتون ریل کی پٹری پر جاگری ۔موقع پر موجود مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی ۔اسی اثنا ٹرین تیزی سے اس کے اوپر سے گزر گئی۔ موقع پر موجودمسافر اسکی سلامتی کی دعائیں کرنے لگے ۔ جب خاتون کو صحیح سلامت پٹری سے اٹھاکر لایا گیا تو لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ لوگوں نے اس واقعہ کو قدرت کے کرشمے سے تعبیر کیا۔

بھارت، پولیس اسٹیشن میں دو محبت بھرے دلوں کا ملن


لکھنو(نیوزڈیسک) بھارت میں پولیس نے پولیس اسٹیشن میں دو چاہنے والوں کا ملن کروا دیا، خاندانوں کی نارضگی ختم کروا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو کے مال تھانہ میں پولیس نے نوجوان کی شادی کراکے سماجی ذمہ داری ادا کی۔ مال علاقے کے اہڈر پنچایت کے مہما کھیڑا گاوں کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی

دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی۔ نوجوان بنتھرا کا رہنے والا ہے ۔ دونوں میں تعلقات انتہائی قریبی ہوگئے ۔جب گھروالوں کو اس کا علم ہوا تو ناراضی پیدا ہوگئی ۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔

بھارت، مرغیوں کو سفرکے لئے آدھا ٹکٹ لینا پڑے گا


بنگلور(نیوزڈیسک) بھارت میں مرغیوں کو بھی سفر کرنے پر آدھا ٹکٹ دینا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ریاست کرناٹک کے ضلع چکا بلا پور میں ریاست کی سرکاری بس میں سفر کرنیوالے کسان کو اس وقت حیرانی ہوئی جب کسان گائوں سے مرغیاں خرید کر واپس جارہا تھا کہ بس کنڈیکٹر نے اس کے ٹکٹ کے علاوہ 2مرغیوں کا ٹکٹ بناتے ہوئے

کسان سے آدھے ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کیلئے کہا ۔ کے ایس آر ٹی سی کے مطابق کنڈیکٹر نے ضابطے کی پابندی کی۔ پیڈن ہلی کے رہنے والے سرینواس نے 150روپے فی مرغی کے حساب سے خریدی اور بس میں سوار ہوگیا۔ جب اس نے کنڈیکٹر کو 50روپے کا نوٹ دیا تو اس نے مرغیوں کا آدھا ٹکٹ چارج کرتے ہوئے 2روپے واپس کئے اور ساتھ ہی 2اضافی ہاف ٹکٹ دیئے ۔ سرینواس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کوئی بچہ بھی نہیں یہ ہاف ٹکٹ کیوں بنایا کنڈیکٹر نے کہا کہ یہ ایک فل ٹکٹ آپ کے اور 2ہاف ٹکٹ مرغیوں کے جاری کئے۔ سرینواس حیرانی کے عالم میں کنڈیکٹر سے الجھ پڑا ۔ سرینوس نے کہا کہ میری مرغیوں کاکل وزن صرف 2.5کلو گرام ہی ہے ۔ وہ الگ سیٹ پر بھی نہیں بیٹھی تھیں، انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اپنے پیر پر رکھاتھا۔اس بات پر حیران ہوں کہ مرغیوں کا ہاف ٹکٹ وصول کیا گیالیکن کنڈیکٹر سرینواس کو کرناٹک سرکاری بس کے قواعد و ضوابط کا درس دیکر چلا گیا۔

بھارت، مسلمان خوف کا شکار، آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور


نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوف کا شکار ہو کر اپنے آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے، مسلمانوں نے مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں کر دئیے،اجتماعی ہجرت سامنے آنے پر علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی، انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور

ہوجائیں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ کے لساڑی گاوں کے 20مسلم خاندان نے اپنے گھر کے باہر بینر لگا دیا جس پرتحریر ہے یہ مکان بکاوہے ، میں مسلمان ہوں۔ میں اپنا مکان فروخت کر رہا ہوں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے دیا جاتا ہے۔یہ پوسٹر گزشتہ روز دیواروں پر چسپاں نظر آیا جس کے بعد ان مسلم خاندانوں کی حمایت میں دیگر مسلمانوں نے بھی یہاں سے ہجرت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس طرح اجتماعی ہجرت کی بات سامنے آنے کے بعد علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول برپا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لساڑی گاوں میں مسلمانوں کے تقریبا 100 گھرآباد ہیں جو 21 جون کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انھیں انصاف نہیں ملا تو وہ یہاں سے اپنا گھر چھوڑ کر کہیں دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

بھارت، طلباء کا پروفیسر کے منہ پر کالک مل کر احتجاج


کچھ(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں طلباء یونین نے انتخابات میں دھاندلی اور نام کاٹے جانے پر پروفیسر کے منہ پر کالک مل کر احتجاجی جلوس نکالا،کالک سے پروفیسر کی جلد متاثر ہونے پر اسپتال داخل کر دیا گیا، پولیس نے متعدد طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق

ریاست گجرات کی کچھ یونیورسٹی میں طلبہ نے آئندہ ماہ ہونیوالے طلبہ یونین کے انتخابات میں دھاندلی اور بعض کے نام لسٹ سے کاٹے جانے کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ اپنی شکایت لیکر یونیور سٹی کے الیکشن افسر گیرین بخشی کے پاس پہنچے اور وہاں بات چیت کے دوران ہنگامہ برپا کردیا ۔طلبہ نے پروفیسر بخشی کے چہرے پر کالک پوت کر جلو س کی شکل میں گھمایا۔کالک سے ان کی جلد متاثر ہوگئی اور علاج کیلئے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر سی بی بی جڈیجہ نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی میٹنگ طلب کی اور واقعہ کی مذمت کی۔ وائس چانسلر نے اس واقعہ کی رپورٹ پولیس کو بھی دی جس نے موقع پر پہنچ کر متعدد طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے۔

بھارت کا غرور خاک میں ۔۔۔۔ پاکستان کے پاس کتنے جوہری ہتھیار ہیں ، جان کر بھارتی پریشان ہوجائیں


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 140سے 150جوہری ہتھیار ہیں اور بھارت کے پاس 130سے 140جوہری ہتھیار ہیں جبکہ چین کے پاس 280کے قریب جوہری ہتھیا ر موجود ہیں ۔رپورٹ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی لا رہے

ہیں لیکن یہ ممالک اپنی ٹیکنالوجی میں جد ت بھی لارہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں ۔ادارے کے سربراہ جان ایلیسن کا کہنا ہے کہ دنیا کی جانب سے جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے واضح عزم کی ضرورت ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ ،روس ،انگلینڈ ،فرانس ،چین ،بھارت ، پاکستان ،اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس 14ہزار 465جوہری ہتھیار موجود ہیں جن میں سے 3ہزار 750جوہری ہتھیاروں کو اس سال کے شروع میں تعینات کردیا گیا تھا ۔

بھارت ،ْ’خدا کو خوش‘ کرنے کیلئے 4 سالہ بیٹی کا قتل ،ْ باپ گرفتار


جودھ پور (نیوزڈیسک) بھارت کے علاقے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ باپ کو گرفتار کرلیا۔۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سالہ رضوانہ اپنے والدین اور 11 ماہ کی بہن کے ساتھ سو رہی تھی کہ مردہ حالت میں پائی گئی۔۔پولیس کے مطابق ملزم نواب علی قریشی کی اہلیہ شبانہ نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھانے

میں آکر مذکورہ قتل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔ واقعہ کو ’انتہائی حساس اور گھناؤنا جرم‘ سمجھتے ہوئے تحقیقات کیلئے جودھ پور کے ایس پی راجن دوشانت نے متعدد تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ تحقیقات میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔۔پولیس کے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران والد کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد مقتولہ کے والد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ جو میری سب سے زیادہ قیمتی چیز تھی وہ خدا کے پاس بھیجنی تھی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس میں شیطان داخل ہوگیا ہے۔بیٹی کے قتل کے حوالے سے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کرنے سے قبل بیٹی کو بازار لے گیا اور کھانے کی اشیاء دلوائیں، بعد ازاں رات میں اسے نیچے صحن میں لے جا کر قتل کردیا اور واپس آکر سو گیا۔

بھارت ،ْبریانی کی قیمت پر جھگڑا، دکاندار ہلاک


کولکتہ(نیوزڈیسک) بھارت میں مغربی بنگال کے ضلع پارگاناس میں ایک صارف نے بریانی کی قیمت کے تنازع پر فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق دکاندار سنجے موندال کو بریانی کی پلیٹ کے 190 روپے طلب کرنے پر صارف کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔۔پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد ایک

شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ جھگڑا بریانی کی پلیٹ کے عوض رقم طلب کرنے پر شروع ہوا اور صارف نے دکاندار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،ْانہوں نے بتایا کہ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے محمد فیروز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔پولیس کے مطابق بظاہر یہ معاملہ بریانی کی قیمت پر ہونے والا جھگڑا معلوم ہوتا ہے تاہم دیگر حوالوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ادھر موندال کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب فیروز نے میرے بھائی کو قتل کیا اس وقت موقع پر 4 افراد موجود تھے، جن میں فیروز، راجا، موگری اور سلمان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنا کاروبار کس طرح پٴْرامن طریقے سے جاری رکھ سکتے ہیں

بھارت سے یہ چیزیں ہرگز نہ خریدی جائیں، بڑے عرب ملک کی پابندی سے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


کراچی(آن لائن) کویت کی حکومت نے بھارت سے پھل اور سبزی کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔حکومت کویت کے وزارت تجارت کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نپھا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی۔کویتی فوڈ سیفٹی کمیٹی کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نپھا

وائرس کی وباء پھیل رہی ہے اور نپھا وائرس انسان اور جانور دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔اس حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر وحیداحمد کا کہنا ہے کہ کویت حکومت کا درآمدی بھارتی پھل اور سبزی پر پابندی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پھل اور سبزیوں پر پابندی سے پاکستان سے کویت پھل اور سبزی کی برآمد دگنی ہوجائے گی۔وحید احمد نے بتایا کہ نپھا وائرس سے انسان اور جانور دونوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور یہ وائرس بھارت کی دو ریاستوں میں سامنے آیا ہے۔