Tag Archives: بابر اعظم

کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔ دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم بارے اچانک دھماکے دار خبر آگئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے دوران بازو پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم کو لندن میں قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ کل صبح لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ لندن سے منگل کی صبح براستہ دبئی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ قومی ٹیم اسی روز دوسرے ٹیسٹ کے لئے لیڈز روانہ ہو رہی ہے۔

پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی۔پ اکستان ٹیم 15 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ اب منگل کو لیڈز جا رہی ہے، جہاں دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن بین اسٹورک کی ایک تیز گیند بائیں کلائی پر لگنے کے سبب فریکچر کے باعث قریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

کیریئر کے آغاز میں کس بلے باز کی نقل کرنے کی کوشش کرتا تھا؟ قومی بیٹسمین بابر اعظم نے خود بتا دیا


لندن(ویب ڈیسک) قومی بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرزکے انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں کلب کرکٹ کے دوران وہ ابراہام ڈی ویلیئرز کی نقل کرنے کی کوشش کرتے تھے جس کی وجہ ان کا نیچرل اسٹروک پلے تھا اور وہ گراﺅنڈ میں کسی بھی سمت بہترین شاٹس

کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بابر اعظم کے مطابق ان کی ذاتی یادگار کارکردگی میں2016ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف تین لگاتار سنچریاں اور پھر2017ءمیں آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں سنچری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے کیریئر کی محض شروعات ہے کیونکہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے لہٰذا کوشش یہی ہوتی ہے کہ غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے مایاناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ روز تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ سے تھک چکے ہیں، اب وقت ہے کہ میری جگہ جنوبی افریقی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچا و بچار کی لیکن میراخیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاﺅں۔انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کلب کرکٹ اور

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے، اور ان کی نیک خواہشات فاف ڈیوپلیسی اور جنوبی افریقی ٹیم کےساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہکرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری 2015 ءمیں انجام دیا۔یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (16بالز) اور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانے والے بلے باز بھی ہیں ۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے ۔(ف،م)

شعیب ملک ، اظہر علی اور احمد شہزاد بہت پیچھے رہ گئے ، بابر اعظم نے بڑے بڑوں کے ریکارڈ پاش پاش کر دیئے


راولپنڈی(نیو زڈیسک)قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کے بابر اعظم نے انتہائی شاندار بیٹنگ

کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر کراچی وائٹس کے بالرز کا سامنا کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 16،16سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ کر محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بابر اعظم اب تک103لسٹ اے میچز کی101اننگز میں51.42 کی اوسط سے 4628رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 17سنچریاں اور 24نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کے ساتھ دوسرے،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس19،19سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر تیسرے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

کرکٹر بابر اعظم نے آملہ اور کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابراعظم نے محض35ون ڈے اننگزکھیل کر خودکو ورلڈکلاس بلے بازوں کی فہرست میں کھڑاکرلیا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئرکی محض23ویں اننگز کھیل کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں جگہ بنائی جبکہ ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ اس دوڑ میں پیچھے رہے تھے۔23ویں اننگزمیں بابراعظم کی ٹاپ

 

ٹین ون ڈے بلے بازوں میںشمولیت کے مقابلے میں ہاشم آملہ نے28ویں جبکہ ویرات کوہلی نے 33ویں اننگزکھیل کر یہ اعزاز حاصل کیاتھا۔