Tag Archives: اہلیہ

فاسٹ بائولر محمد عامر کا اہلیہ کی ایسی جگہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیںگے


کراچی(نیو زڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورانہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمرہ ادا کر لیا

ہے۔وہ مزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ کی پراسرا ر موت ۔۔ تدفین کا معاملہ بھی پراسرار ہو گیا ۔۔ ایسا انکشاف کہ پاکستانی دہل کررہ گئے


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کے معاملے پر اختلاف شدید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آج میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے ملیں، کمرے کا دروازہ توڑ کر لاشیں برآمد کی گئیں۔ کمرے سے فائر کی آواز آئی تھی۔ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔صوبائی وزیر

 

میرا ہزار خان بجارانی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور ان کا شمار پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صوبائی وزیر اور انکی اہلیہ کی پر اسرار موت پر چہ میگوئیاں جاری تھیں جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن حقائق منظر عام پر آ گئے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی بیوی قریحہ رزاق کو گولیاں ماریں اور اسکے بعد خود کشی کر لی۔تازہ ترین معلومات کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کے معاملے پر لواحقین میں اختلاف شدت اختیار کر گیا۔فریحہ رزاق کے بیٹے نے ماں کو میر ہزار خان بجارانی کے ساتھ کرم پور میں دفن کرنے سے انکار کر دیا۔

صوبائی وزیر سندھ میرہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں برآمد


کراچی (نیوزڈیسک): صوبائی وزیر سندھ برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے صوبائی وزیر اور اہلیہ کی لاشیں کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اور اہلیہ کی لاشیں ملنا تشویشناک ہے۔ اس معاملے پر مزید تفتیش کی جا

 

رہی ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب اہل خانہ ذرائع نے بتایا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے ملیں، کمرے کا دروازہ توڑ کر لاشیں برآمد کی گئیں۔ صوبائی وزیر میرا ہزار خان بجارانی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور ان کا شمار پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔