Tag Archives: اداکارہ

گانے ‘پردیسی پردیسی جانا نہیں’ سے مشہور ہونے والی اداکارہ کس حال میں ہیں؟


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہر دور میں بالی وڈ کے سپر سٹار رہنے والے عامر خان اور کرشمہ کپور کی فلم ‘راجا ہندوستانی’ بے حد مقبول ہوئی، یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت پسند کی گئی۔1996ء میں ریلیز ہوئی اس فلم کو اب 20 سال سے زائد کا طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اس میں کا کرنے والے اداکاروں کی حالت میں بھی بہت تبدیلی آگئی ہے،

خود عامر خان کی شخصیت میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔‘پردیسی پردیسی جانا نہیں’ گانے پر پرفارم کرنے والی اداکارہ پراتیبھا کی شخصیت میں بھی کافی تبدیلی آئی ہے

بچے کوزبردستی گلے لگانابالی ووڈ اداکارہ کومہنگاپڑ گیا


ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ایک بچے کو زبردستی گلے لگانے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اداکارہ حال ہی میں ڈانس شو ڈانس دیوانے میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کے ساتھی اداکار سلمان خان اور انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔اس شو کی ایک ویڈیو بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس پر انہوں

نے لکھا کہ ’عام طور پر بچے مجھے پسند کرتے ہیں لیکن ہہ بچہ انوکھا تھا، کم از کم آخر میں، میں نے اسے گلے تو لگا لیا‘۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جیکولین کو شو پر موجود ایک بچے کی پرفارمنس پسند آئی جس کے بعد انہوں نے اسے گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اس بچے نے جیکولین کو اسے گلے لگانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جیکولین کو گلے لگانے کا دل نہیں کررہا۔اس کے بعد اداکار سلمان خان مزاحیہ انداز میں جیکولین فرنینڈ کو اسٹیج تک لے کر گئے جہاں انہوں نے زبردستی بچے کو گلے لگا لیا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سے جیکولین کے مداح ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے ایک مداح نے جیکولین فرنینڈز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ ایک اور کے مطابق ان کے لیے یہ ویڈیو پریشان کن ہے۔ایک مداح نے جیکولین سے سوال کیا کہ کیا انہیں انکار کرنے کا مطلب معلوم نہیں؟جبکہ کئی نے ان پر یہ بھی تنقید کی کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور لوگوں کی مرضی کو اہمیت دینے پر بیانات نہ دیا کریں جب انہیں خود کسی کی مرضی کو اہمیت دینی نہیں آتی۔بہت سے صارفین نے جیکولین کے

ساتھ ساتھ سلمان خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو ایسا کرنے پر شرم آنی چاہیے۔خیال رہے کہ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز اس وقت اپنی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

معروف بھارتی اداکارہ لفٹ میں پھنس گئیں ان کیساتھ لفٹ میں کیا واقعہ پیش آیا ، مداح چکرا کر رہ گئے


ممبئی(نیو زڈیسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حْسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکارائوں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا

کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اْس وقت رونما ہوا جب اْنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔کریتی کا اس ایک گھنٹے کے دوران ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمہ بھی ہوتا رہا اور مداح مختلف رائے بھی دیتے رہے جب کہ کریتی نے مداح کی جانب سے خیریت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں خیریت سے ہوں اور پریشان

ہونے کی بات نہیں، میری مینیجر مجھے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن میں اس وقت بے آرام اور بھوکی ہوں۔ایک مداح نے کریتی کو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جس پر کریتی نے جواب دیا کہ خیال بْرا نہیں ہے، میں اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔آخر میں کریتی کا مداحوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کار مجھے لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے اب گھبرانے کی بات نہیں، میں میٹنگ میں جا رہی ہوں جس کے لیے میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو چکی ہوں یہ وقت بہترین طریقے سے گزارنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

اداکارہ کی ایک سال کی کمائی جان کرآپ کے ہوش اُڑ جائینگے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف امریکی جریدے ’فوربز‘ نے 2017 میں مجموعی طور پر فلم کمپنیوں، اسٹوڈیوز اور پروڈیوسرز کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے 10 اداکاروں کی فہرست جاری کردی۔مجموعی طور پر فلم کمپنیوں کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے 10 اداکاروں میں سے 3 اداکارائیں ہیں۔حیران کن طور پر مجموعی طور پر سب سے زیادہ کماکر دینے والے اداکاروں میں ایک بھی بولی

وڈ اداکار نہیں، تمام اداکاروں کا تعلق ہولی وڈ سے ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2017 میں فلم کمپنیوں کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے اداکاروں میں وان ڈیزل پہلے نمبر پر ہیں۔دوسرے نمبر پر وان ڈیزل کے ساتھ معروف ہولی وڈ فلم سیریز’ فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں کام کرنے والے اداکار ڈیون جانسن ہیں، جب کہ تیسرے نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ گال گدوت ہیں، جن کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویمن‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔چوتھے نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ ایما

واٹسن ہے، پانچویں نمبر پر اداکار جوہنی ڈیپ جب کہ چھٹے نمبر پر اداکارہ ڈیزی رڈلے ہیں۔وان ڈیزل نے مجموعی طور پر سال بھر میں فلم سازوں کو ایک ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے (پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے سے زائد)۔ڈیون جانسن نے سال بھر میں ایک ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے۔(پاکستانی ایک کھرب 50 ارب روپے سے زائد)۔اسرائیلی اداکارہ گال گدوت نے کمپنیوں کو سال بھر میں ایک ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے (پاکستانی ایک کھرب 40 ارب

روپے سے زائد) اس فہرست میں ایما واٹسن ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی ایک کھرب 30 ارب روپے سے زائد) کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔جوہنی ڈیپ نے فلم کمپنیوں کو ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی ایک کھرب 10 ارب روپے سے زائد) کماکر دیے۔اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اداکارہ ڈیزی رڈلے رہیں، جنہوں نے کمپنیوں کو ایک ارب 8 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی ایک کھرب 8 ارب روپے سے زائد) کماکر دیے اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ٹوم ہولانڈ، آٹھویں نمبر پر کرس پراٹ، نویں نمبر پر کرس ہیمس ورتھ اور دسویں نمبر پر جوہن بیئگا رہے۔

اداکارہ کہاں اور کس حال میں ہیں ، نئی تصاویر نے کھلبلی مچادی


ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ”عاشق بنایا آپ نے“ میں بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔اداکارہ تنوشری اچانک ہی 2010 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئیں ۔ تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بالکل ایک نئے روپ میں

 

تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے خود کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سب ہی ان کےنئے روپ پر حیران ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشق بنایا آپ نے“ سے کیا جب کہ فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی توحاصل نہ کی لیکن اداکارہ نے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ”گڈ بوائے ، بیڈ بوائے“ اور ”رسک“شامل ہیں

بھارتی حکومت سنی لیون کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ، اداکارہ کے اعلان نے مداحوں کو افسردہ کردیا


ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو بھارتی حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسنی لیون نیو یئر نائٹ پر پرفارم نہیں کر یں گی۔ اداکا رہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹپ ر کہا کہ پولیس نے اداکارہ اور ایونٹ میں موجود لوگوں کا تحفظ فراہم کر نے سے صاف صاف انکار کر دیا ہے ۔

 

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی وجہ سے اپنے مدااحوں کی جان خطر ے میں نہیں ڈال سکتی اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نیو یئر نائٹ پر فارم نہیں کروں گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نیو یئر نائٹ کو پر امن بنانا چاہتے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اداکارہ ایونٹ میں پرفارم نہ کریں۔لہذااداکارہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سنی لیون کی نیو ئیر نائٹ پر پرفارمنس کی خبر منظر عام پر آتے ہی بھارت بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور اداکارہ کی تصاویر بھی جلائی گئیں تھیں۔

 

ساتھ ہی ساتھ مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر سنی لیون اس ایونٹ میں پرفارم کریں گی، تو وہ سب مل کر خودکشی کرلیں گے۔تاہم بھارتی انتہا پسندوں کے آگے اداکارہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور پرفارمنس کرنے انکار کر دیاہے۔