شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پنجاب میں پھر بڑی اور تہلکہ خیز تبدیلی : فیاض الحسن چوہان کو کونسی وزارت سونپ د ی گئی ؟ بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد اب سیاسی تبدیلی کی باری بھی آ گئی ہے ، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیرا اطلاعات بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اسلم اقبال نے وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داریاں لینے سے

معذرت کر لی تھی ۔ فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیان کے باعث وزارت سے فارغ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر سے وزیر بنا دیا گیاہے ۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کے علاوہ اطلاعات کا اضافہ چارج بھی ہو گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کیلئے 3 رکنی حکومتی کمیٹی قائم کردی گئی،تفصیل کے حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکومت کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنی ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر معاملات کا پر بحث کریں گے۔کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کو آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک بھی دیاگیا ہے۔یادرہے سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی

حکومت کو اس معاملے پر چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی تھی اورکہاہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،دوبارہ تقرری اور مدت ملازمت کا تعین کیا جائے،آئین کے تحت صدرمملکت فوج کے سپریم کمانڈر کے طورپرآرمی چیف کی تقرری کرنے کے مجاز ہیں، آرمی چیف کی چھ ماہ کیلئے دوبارہ تعیناتی قانون سازی سے مشروط اور28 نومبر سے ہی شروع ہوگی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس