شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنوں گا۔۔۔ بڑے حکومتی مخالف نے زبردست اعلان کر ڈالا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں ہوں۔۔۔ بڑے حکومتی مخالف نے بڑا اعلان کر ڈالا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکمران کارکردگی کے سوال پر بدزبانی پر اتر آتے ہیں، وزراء عوام کی غربت کا

مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 ماہ میں 115 یوٹرن لیے، قرضوں کا ریکارڈ قائم کرلیا، حکومت فوج اور اداروں کو بے تو قیر کرنا چاہتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ انہیں شہادت کا رتبہ ملے اور حکومت شہید ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ لوگ یہی سمجھتے ہیں کے سارا بحران حکومت نے دانستہ طور پر شروع کیا ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے ذمہ دار ی پارلیمنٹ پر ڈال دی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے حکومت ابھی تک کوئی تجویز سامنے نہیں لائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکلے اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر اتر رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں حکومت نے فوج کا تقدس پامال کیا،ہمارا22دسمبر کا کشمیر مارچ حکمرانوں اور مودی کیخلاف ہوگا۔چیف جسٹس ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے حکومت کودستور پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کا حکم دیں۔ 22دسمبر کا اسلام آباد میں کشمیر مارچ

موجودہ حکمرانوں اورمودی کے خلاف ہوگا۔ہم کشمیر کی طرف لانگ مارچ سے پہلے اتمام حجت کیلئے حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کریں گے ۔وزیراعظم بن کر عمران خان کے ارمان پورے ہوگئے مگر عوام کے ارمانوں کا خون ہوا ۔عمران خان کے حلقہ میں لوگ اب بھی جوہڑوں کا پانی پی رہے ہیں۔ اگر سود کا خاتمہ ہوجائے تو پاکستان عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کی غلامی سے آزاد ہوجائے گااور ملک پر چھائی ہوئی نحوست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبی سر میں جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس