شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار تجویز کر دیئے، بڑے بڑے نام شامل


لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمشن کے عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو تجویز کردہ ناموں کا مراسلہ بھیجوادیا۔وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کیلیے نام تجویز کر دیئے۔وزیراعظم کی جانب

سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں اس کے علاوہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔چیف لیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے شامل کئے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میری نزدیک یہ شخصیات چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے اہل ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہاآئین کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے، تاہم وزیراعظم سے مشاورت کا یہ عمل بہت پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں، ہمیں عدالتی حکم کا پورا احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے۔شہباشریف نے موقف اختیار کیاکہ خط چیئرمین سینٹ کے چیئرمین اور سپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر

کے مراسلے کے جواب میں لکھا۔خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام بھی تحریر ہیں۔ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے دوصفحات پر مشتمل اپنے خط میں عدالت عظمی کے نظائر کی تفصیل بھی درج کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ میرے عقلی ومنطقی استدلال کے باوجودبدقسمتی سے ہماری مشاورت میں کمشن کے ارکان بارے اتفاق رائے نہ ہونے سے تعطل پیدا ہو،میں آپ پر زوردیتا ہوں کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اس مرتبہ مخلصانہ اور سنجیدہ کوشش کریں۔شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر معاملے میں فوری کارروائی کے لئے زوردیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس