شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لکی مروت ، بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد قتل


لکی مروت(نیوزٖڈیسک) لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے بخمل احمدزئی کے قریب خان کلی میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے

مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان، افنان اور جرار کے ناموں سے ہوئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔ اس سے قبل 22نومبر کو کراچی میں پرانی سبزی کے قریب فائرنگ سے پولیس کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی۔ مقتول کے کزن آغا وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا اور کوئٹہ جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، اس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے دوست کو لینا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔آغا وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ ڈکیتی کے

دوراان مزاحمت پر فائرنگ ہوئی تھی ، مقتول پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا اور اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتول کے والد اور بھائیوں کا طارق روڈ پر کاروبار ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس