شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی چھٹی۔۔۔!!! انکی جگہ لینے کے لیے کون میدان میں آگیا؟ پوری کابینہ میں حیران کُن صورتحال پیدا ہوگئی


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) باکسر عامر خان نے فہمیدہ مرزا کی جگہ کھیلوں کا مشیر بننے کی کوششیں شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کا کھیلوں کا مشیر یامعاون بننے کیلئے مختلف شخصیات سے رابطے کئے ۔ عامر خان نے کہاکہ فہمیدہ مرزا کو کھیلوں سے متعلق سے آگاہی نہیں ، عامر خان جلد اہم حکومتی شخصیات سے بھی

ملاقاتیں کرینگے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں انٹری کاباقاعدہ اعلان کیا تھا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی سیاست میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مزید ایک سال تک باکسنگ کریں گے اور پھر ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان میں آکر سیاست میں حصہ لیں گے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انکاوزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں ہے وہ صرف کھیل اور کھیلوں کے وزیر بننا چاہتے ہیں۔ عالمی چمپئن باکسر عامر خان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس