شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جب پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں: شنیرا اکرم


لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے آسٹریلیا کے بجائے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے دل جیت لیے۔شنیرا اکرم کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم 2013ءمیں لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم سے شادی کے بعد وہ مکمل

طور پر پاکستانی بن گئی ہیں۔ حال ہی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔شنیرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے لیے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے لیکن مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ جب پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں“۔ اس سے قبل بھی ماضی میں پاک آسٹریلیا ورلڈ کپ 2019ءمیچ کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ” میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی لیکن میں اپنی زندگی پاکستانی عوام کے ساتھ گزارنے آئی ہوں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں پاکستان کا بہت بڑا حصہ ہے،مجھے آسٹریلیا سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی لیکن میں ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ ہوں پاکستان زندہ باد“۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1197311333483417600

https://twitter.com/iamShaniera/status/1139112844421713922





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس