شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پی ٹی آئی کی دیوار جلد گِرے گی۔۔۔!!! نواز شریف دراصل کس مقصد کے لیے بیرون ملک گئے؟ اصل کہانی سامنے آگئی


لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف صحتیاب ہو کر واپس آئیںگے تو پھر بھرپور سیاسی منظر نامہ ہوگااور کوئی ان کے سامنے کھڑانہیں ہوگا،حکومت کی 16مہینے کی کارکردگی دیکھ لی ہے یہ لمبی دوڑ کا گھوڑا نہیں ہے ، عمران خان کے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ

وہ شدید دبائو کا شکارہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں اور انشااللہ صحتیاب ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔ جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پھر بھرپور سیاسی منظر نامہ ہوگا اور سیاسی ماحول بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گزشتہ روز کا خطاب دیکھ لیں ان پر دبائو نظر آتا ہے اورالفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے او رجلد ہی تحریک انصاف کی دیوار گرے گی۔ انہوںنے کہا کہ مجھے امپائروں او رکھلاڑیوں کی سیاست سمجھ نہیں آتی میں تو سیاست کا ادنیٰ سا کھلاڑی ہوںلیکن جو شواہد او رحکومت کی 16مہینے کی کارکردگی ہے اسے دیکھ لیں تو یہ لمبی دوڑ کا گھوڑا نہیں۔ نواز شریف صحتیاب ہوکر واپس آئیں گے کوئی بھی ان کے سامنے کھڑا نہیںہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس