شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوچکے ہیں ،جہاں ان کا ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج کیا جائے گا، سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی جہاز کے اندر سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت سی

وجوہات کی بنا پر ایک تاریخی سفر ہے، اس پر تعیش ایئر ایمبولینس میں نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کی سیاست آئندہ آنے والے ماہ و سال میں اس تاریخی پرواز کے اثرات کی گواہی دے گی۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منگل کے روز لندن روانہ ہوئے ہیں ۔ ان کے ساتھ اس سفر میں ا ن کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی ہمراہ تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستان سے چلے گئے ہیں تاہم ان کی روانگی کے بعد خبروں ،تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنی رائے دی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا باہر نواز گئے مگر جیت شہباز گئے۔ اب بھی اگر مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نواز کا بیانیہ ہار اور شہباز کا جیت گیا۔ شہباز کے سیاست کی کامیابی کسی اور کی سیاسی موت بھی ہے ، اس لئے وہ نواز شریف کے باہر جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا تھا۔“سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد

نے تبصرہ کیاہے۔ماریہ صدیقی نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا ”ویسے تو انقلاب کے تقریبا 370 طریقے تاریخی کتابوں میں درج ہیں ہیں مگر میرے قائد نوازشریف نے ہمیشہ سب سے آزمودہ طریقہ یعنی ” بھاگ لو” پر ہی عمل کیا ہے۔۔شیرررررررررررررر۔۔۔ایک واری فیرررررررر“شعیب رضا سید نے مشورہ دیا کہ” میرے خیال میں اصل امتحان تو اب انگلینڈ میں رہنے والے محب وطن پاکستانیوں کا شروع ہوا ہے۔اپنے اپنے موبائل کیمرے تیار رکھو اور جہاں بھی یہ باو جی شاپنگ کرتا یا برگر کھاتا نظر آئے فوراََ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرو“آصف نے لکھا کہ ”10 دسمبر 2000 سے 19 نومبر 2019 تک۔۔۔سعودی طیارے سے قطری طیارے تک۔۔۔نظریاتی کا نظریہ نہیں صرف طیارہ بدلا۔۔۔آمریت ہو یا جمہوریت، صرف سہارا بدلا۔۔۔“واجد نامی ایک صارف کو سلیم صافی کے بیان سے سو فیصد اتفاق ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن چلے گئے ہیں۔ ان کے بھائی میاں شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس