شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو وہ خبر سُنا دی جس کا پاکستانی شدت سے انتظار کر رہے تھے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت آخر کار درست سمت میں گامزن ہے ،پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارے کو روک دیا گیا،اکتوبر 2019 میں چار سالوں کے بعد پاکستان کے جاری کھاتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت آخر کار درست سمت میں گامزن ہے ۔انہوں نے

کہاکہ پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارے کو روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر 2019 میں چار سالوں کے بعد پاکستان کے جاری کھاتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر میں جاری کھاتوں میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزستہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں ساڑھے 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر 2019 میں ستمبر 2919 کے مقابلے میں پاکستان کی مال اور خدمات کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی برآمد کنندگان کو برآمدات بڑھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 1981ء سے 2017ء تک مجموعی طور پر 46 لاکھ 92 ہزار روپے کے لگ بھگ ٹیکس ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اب تک کسی ایک سال میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس 18 لاکھ 83 ہزار 33 روپے 2010ء میں ادا کیا جب کہ 2011ء میں انہوں نے 5لاکھ 62 ہزار 554 روپے ٹیکس

قومی خزانے میں جمع کرایا۔ان برسوں کے دوران کچھ سال انہوں صرف کچھ سو روپے ٹیکس بھی جمع کروایا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے گذشتہ روز عدالت میں کچھ سوالات اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کے موکل (جسٹس فائر عیسیٰ) کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی زیادہ ٹیکس دیا۔انہوں نے 2017ء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس سال صرف ایک لاکھ تین ہزار 700 اور 63 روپے ٹیکس ادا کیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایسا شخص جو خود بہت کم ٹیکس ادا کرتا ہو وہ دوسروں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کے بعد اب تک ہر سال کتنا کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔اس میڈیا رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان 25سالوں کے ریکارڈ میں اپنے بچوں اور سابقہ بیویوں کے بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس