شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟


لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ہی تہلکہ مچا ہوا ہے کیونکہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ظہیر الاسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء پلوشہ خان کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پلوشہ خان اور ظہیرالاسلام کے درمیان نکاح 5 سال پہلے ہوا، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامور صحافی زاہد

گشکوری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا کہ ’’ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت میں نمایاں پوزیشن رکھنے والی ایک خاتون سیاستدان انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہیں ، سابق ایم این اے نے شوہر سے متعدد بار شادی کا اعلان کرنے کے مطالبے کو نہ ماننے اور طلاق لینے کا دباؤ ڈالنے پر شادی کے ثبوت منطرعام پر لانے کی دھمکی دی تھی ، وہ اپنے خاوند ، جو کہ ایک طاقتور ترین ریٹائرڈ جنرل ہے اور جس نے انہیں خاموش رہنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، کے خلاف جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والی ہیں، خاتون سیاستدان اور ان کے بیٹے کی زندگی خطرے میں ہے ‘‘۔ زاہد گشکوری کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوا تو نامور صحافی اسد علی طور بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے پلوشہ خان کی ظہیر الاسلام اور انکے بیٹے کی تصاویر بھی جاری کر دیں، اسد علی طوری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ یہ دونوں کی شادی کی تصاویر ہیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے ‘‘ جس کے بعد ٹویٹر پر ایک اور صحافی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پلوشہ خان سے مبینہ شادی سے متعلق کچھ تصاویر جاری کیں

جس میں ان کی تصاویر اور شناختی کارڈ موجود تھا۔ مذکورہ صحافی نے بتایا کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس