شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیراعظم عمران خان کو ری پلیس کیا جائے گا اور انکی جگہ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی نجومی نے پیشگوئی کردی


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ’’خوابوں‘‘اورسیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے ملک گیرشہرت رکھنے والےمنظور وسان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ری پلیس کیا جا ئے گا اوراِن کی جگہ کسی اورکو لایا جائے گا،عمران خان کےلیےخطرے کی گھنٹی بج چکی،مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا

خطرناک ثابت ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان منظور وسان کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،عمران خان کے نا چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں،ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔ اُنہوں ںے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں،موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا،آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس حکومت سے پہلے بھی کچھ نہیں ہوا۔ نواز شریف اور زرداری کو چھوڑیں جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں وہی کرپٹ ہیں۔ اُن کے ساتھ انہوں نے کیا کیا ہے ؟ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اپنے ساتھ کرپٹ لوگ بٹھاتے ہیں وہ جائز ہے اور دوسروں کے ساتھ جو بیٹھے ہوئے ہیں وہ ناجائز ہیں، ایسا کیوں ہے ؟ انہوں نے کہاکہ ابھی بھی ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ میں رونا رو رہا ہوں

کہ اس حکومت کی وجہ سے میرے کپڑے اُتر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو اگر اس بات کا ادراک نہیں ہے تو نہ ہو ، کیونکہ اگر ان کو ادراک ہوتا تو یہ ایسے کام نہ کرتے۔ ارشا بھٹی نے کہا کہ اس وزیراعظم نے اپنے وزیر سے یہ نہیں پوچھا کہ تم 17 روپے فی کلو ٹماٹر کہاں بھیج رہے ہو، پان روپے کلو مٹر کہاں بھیج رہے ہو، 55 روپے میں ہیلی کاپٹر کہاں چلتا ہے ، وزیر کشمیر نے پروگرام میں یہاں تک کہہ دیا کہ کلبھوشن کو چھوڑ دیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس