شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آصف زرداری اور ان کے ساتھی تین چار ماہ میں پلی بارگین سےکیسزختم کرلیں گے


اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی تین چار ماہ میں پلی بارگین سےکیسزختم کرلیں گے، وزیراعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں آنے والے نہیں، حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین بھی ہورہی ہےاورنوازشریف بھی جارہے ہیں، اصل کیسز حمزہ ، سلیمان اورخورشید شاہ کے ہیں یہ 3 کیسز سیریس کیسز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کے ساتھی پلے بارگین کر کے جان بخشی کروا لیں گے۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی تین چار ماہ میں پلی بارگین سے کیسزختم کرلیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین بھی ہورہی ہےاورنوازشریف بھی جارہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اصل کیسز حمزہ ، سلیمان اورخورشید شاہ کے ہیں یہ 3 کیسز سیریس کیسز ہیں۔ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے یہ فائدہ اٹھا لیا ہے کہ تمام اب جیل سے باہر ہیں۔ لیکن اس وقت سیاست نوازشریف کی ہے، شہبازشریف کی پارٹی میں اب وہ حیثیت نہیں۔ شیخ رشید احمد مزید کہتے ہیں کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسا آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا۔ ایک سال سے کہہ رہا ہوں نوازشریف سے کوئی پیسا نہیں نکلے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف مریم نواز کی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے۔ واضح

رہے کہ پلے بارگین کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں، وہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کر کے اپنے کیخلاف کیسز ختم کروا سکتے ہیں۔ تاہم جو شخص پیسہ واپس نہیں کرے گا، اسے کوئی رعایت نہیں ملے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس