شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

غریدہ فاروقی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔۔۔!!! وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر


لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی نامور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو ایک بار پھر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں، اس حوالے سے میڈیا کی اندرونی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔علی عمران جونیئر نامی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج نیوز کی انتظامیہ نے اچانک

غریدہ فاروقی کا پروگرام ’ جی فار غریدہ‘ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کی بندش کے ساتھ ساتھ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور ان پر واضح کیا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز ان کا آخری پروگرام آن ایئر ہوگا۔ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ آج نیوز کی انتظامیہ نے غریدہ فاروقی کے پروگرام کی ٹیم کو بھی فارغ کردیا ہے اور انہیں اپنا بندوبست کرنے کا کہہ دیا ہے۔ غریدہ فاروقی سے کہا گیا ہے کہ وہ 9 نومبر تک اپنے معاملات کلیئر کرلیں جس کے بعد ان کا کوئی پروگرام آن ایئر نہیں ہوگا البتہ انہیں نومبر کے مہینے کی پوری تنخواہ دی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل غریدہ فاروقی کو ملازمہ تشدد کیس کے باعث ایکسپریس نیوز نے نوکری سے نکالا تھا جس کے بعد وہ آج نیوز میں چلی گئی تھیں، کچھ عرصہ یہاں پروگرام کرنے کے بعد غریدہ فاروقی نے مارکیٹ میں نئے لانچ ہونے والے ٹی وی چینل جی این این کا رخ کیا تھا تاہم کچھ ہی عرصہ بعد وہ واپس آج نیوز میں آگئی تھیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس