شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما جاں بحق ہو گئے


گجرانولہ (نیوزڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگی رہنما راما محمود الحسن قتل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے ساتھ یونین کونسل چئیرمین رانا محمود الحسن کو قتل کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاق بٹراں والی میں فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے سابق

یونین کونسل چئیرین رانا محمود الحسن جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے،جب کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس