شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

احتجاجی تحریکوں نے رنگ دکھا دیا۔۔۔!!! وزیر اعظم کا اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ، بدھ کو اعلان متوقع


بیروت (نیوز ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے پر غور کررہے ہیں اور دو لبنانی عہدہ داروں کے مطابق وہ آج منگل یا کل بدھ کو اپنی کابینہ سمیت استعفے کا اعلان کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لبنان میں ہزاروں شہری گذشتہ دو ہفتے سے حکمراں طبقے کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی

مظاہرے کررہے ہیں۔ مظاہرین نے دارالحکومت بیروت اور دوسرے شہروں میں بڑی شاہراہیں بند کررکھی ہیں۔وہ حکمراں اشرافیہ کی بدعنوانیوں، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور صدر ، وزیراعظم اور پارلیمان کے اسپیکر اسمیت تمام حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی اصلاحات کی جائیں اور فرقہ وار بنیاد پر مروج نظام کے بجائے ایک نیانظام نافذ کیا جائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس