شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بریکنگ نیوز: شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔ چھوٹے میاں صاحب کو اشتہاری قرار دے دیا گیا


لاہور (ویب ڈیسک) شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ، احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جبکہ کی تمام جائیدادوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان

شہباز چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے اور وہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کو متعدد بار منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کی گئی، ان کے گھر پر پوسٹر بھی چسپاں کئے گئے لیکن اس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس