شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کراچی پورٹ پر 2 کارگو بحری جہازوں میں تصادم


کراچی (نیوزڈیسک) کراچی پورٹ پر 2 کارگو بحری جہازوں میں تصادم، چینی جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکراگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر تشویش ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی بندرگاہ کی برتھ نمبر 26 پر 2 کارگو جہازوں میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم 2 غیر ملکی کارگو جہازوں کے درمیان

ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ چینی کارگو بحری جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا کارگو جہاز سے ٹکرا گیا۔ دونوں بحری جہازوں کے درمیان تصادم سے کئی کنٹینر سمندر میں جا گرے۔ دونوں جہازوں کے درمیان تصادم کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس