شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اخروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے


کوئٹہ(نیوزڈیسک) خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پاک ترک اسکول کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔دھماکے کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیموں کی کاروائی جاری ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس