شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

میانوالی : ایک ہی گھر کے 9 افراد جان بحق ۔۔۔ واقعہ کیا پیش آیا ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا


میانوالی (ویب ڈیسک) ملتان روڈ پر انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 2بچے،3 خواتین اور 4مرد شامل ہیں۔ بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی، ملتان روڈ پر ٹریلر سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد

ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں،ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کی صورت میں بھڑکنے والی آگ سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جل گئے، اور ریسکیو کو لاشیں پہچاننے میں دشواری کا سامنا بھی ہو رہا ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس