شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بریکنگ نیوز! بھارت کا پوری قوت سے حملہ، خوفناک بمباری، شہادتوں کی اطلاعات


راولاکوٹ (نیوز ڈیسک ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری اوربلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3افراد شہید اور7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کہوٹہ کے ؎ مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں

شہری آبادی پرفائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی کہوٹہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے۔ شہداء میں غلام محمد، 10سال کا حیدراور 11سال کا بچہ شامل ہے۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ان کا کہنا

تھا کہ ملک دشمن عناصر عوام کے خون کے پیاسے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا فیس بک پیج” حسن نثار” وزٹ کرتے رہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس