شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آزادی مارچ، جے یو آئی ایف کو پہلا جھٹکا، تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا ، مقدمہ درج


اسلام آباد (نیوزڈیسک)جمعیت علماءاسلام نے آزادی مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں تاہم وانا میں جے یو آئی ایف کے تین مقامی رہنماﺅں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جے یوآئی ایف کے تینوں مقامی عہدیداروں کیخلاف ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ یہ افراد ملکی سالمیت اور حکومت وقت کے خلاف دہشت پھیلا رہے تھے

جبکہ ان پر آزادی مارچ کیلئے چندہ جمع کرنے اور میٹنگ کا الزام ہے ۔ایف آر کے متن میں کہا گیاہے کہ متعلقہ افراد امن خراب کرنے اور لسانیت کو ہوا دے رہے تھے ۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل جے یو آئی ایف کے کارکنوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں مقامی عہدیداران حکومتی رکاوٹوں کے پیش نظر دریائے سندھ کو کشتیوں کے ذریعے پار کرنے کی ریہرسل کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس