شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا


گیانا (نیوزڈیسک) گیانا ایمیزون کی قیادت کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کی ڈریم ٹیم کا بھی کپتان منتخب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کی ڈریم ٹیم کا انتخاب ٹام موڈی،مارک باؤچر، ڈینی موریسن، ڈیرک نینی، این بشپ اور ڈیرن گانگا پر مشتمل پینل نے کیا جس کی قیادت شعیب ملک کو سونپی گئی ہے

جبکہ ہیڈ کوچ این بوتھا کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈریم ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سیمنز، برینڈن کنگ، گلین فلپس، فابیان ایلن،کیرن پولارڈ، جیسن ہولڈر، ہیڈن واش جونیئر، عمران طاہر، ہیری گرنی اور شیلڈن کاٹرل کو شامل کیا گیا ہے۔بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس