شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارت نے پاکستان کے 2علاقوں پر حملہ کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے 2علاقوں پر حملہ کر دیا ، پاک فوج کی جانب سے اہم شہادت کی اطلاعات، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں ۔۔۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس