شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے راضی ہوگیا


لاہور (نیوزڈیسک) 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے راضی ہوگیا، دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان رواں برس دسمبر میں شیڈول سیریز کا ایک میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے

کیلئے راضی ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، جس کا ایک میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ تاہم تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹیسٹ میچ کس شہر میں کھیلا جائے گا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس