شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

امریکا نے چین کیلئے ویزاپابندیوں کا اعلان کردیا


واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا نے چین کیلئے ویزاپابندیوں کا اعلان کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر چین کیلئے ویزاپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے بعض عہدیداروں پرویزاپابندی لگائی گئی ہے ۔ دوسری طرف امریکا نے چین میں

مسلمانوں سے بدسلوکی کے الزام پر چین کی 28 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔امریکا کے اس اقدام پر چین نے اپنے شدید تحفظات اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کو چین کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا، اس اعلان کے بعد یہ کمپنیاں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر امریکی کمپنیوں سے مصنوعات کی خرید و فروخت نہیں کرسکیں گی۔ سیکریٹری خزانہ ولبور روز نے کہا ہے کہ امریکہ چین میں اقلیتوں پر ہونے والی بدسلوکی کو نہ تو برداشت کر سکتا ہے اور نہ اسے برداشت کرے گا۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے جن چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں نگرانی کے آلات بنانے والی کمپنی ہک ویژن، مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں میگوی ٹیکنالوجی اور سینس ٹائمز شامل ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس