شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستانی ایف 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے’ ابھی نندن‘ نے اب کیا کر دیا؟ پورا بھارت افسردہ


نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو بھارت میں ہیرو کے طور پر پیش کیے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ابھی نندن کو ویر چاکرا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا تاہم اب ائیرفورس ڈے پریڈ کے موقع پر ابھی نندن نے فائٹر جیٹ بھی اُڑایا ۔ ابھی نندن نے مگ 21 بائیسن طیارہ اُڑایا۔ اس کے علاوہ ایونجر فارمیشن میں میراج 2000 ائیرکرافٹ، دو

ایس یو 30 ایم کے آئی جنگی طیارے بھی اُڑائے گئے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جنگی طیارے پاکستان میں کی گئی بالاکوٹ ائیراسٹرائیک میں استعمال کیے گئے تھے۔ جبکہ بالاکوٹ پر ائیراسٹرائیک کرنے والے پائلٹس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں بالاکوٹ ائیراسٹرائیک میں حصہ لینے والے پائلٹس کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا جنہوں نے 26 فروری کو ائیراسٹرائیک کی اور 27 فروری کو پاک فضائیہ کے حملے کو ناکام بنایا۔ائیرفورس ڈے پریڈ کا انعقاد ہنڈن ائیربیس پر کیا گیا تھا۔بھارتی فضائیہ غازی آباد میں موجود ہنڈن ائیربیس پر بھارتی فضائیہ کی 87 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اور بھارتی ائیرچیف ائیرچیف مارشل راکیش کُمار سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹ کا پلندہ بنانے اور بھونڈے دعوے کرنے سے باز نہیں آتا۔بالاکوٹ میں ائیراسٹرائیک اور پاک فضائیہ کے ساتھ زبردست مقابلہ کرنے کا بھی بھارتی دعویٰ یکسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی

ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کا علاج بھی کروایا۔ جس کے بعد 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔ جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن

کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ رواں برس ستمبر میں ابھی نندن کی سروس میں واپسی ہو گئی جس کے تحت ابھی نندن اور بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے مل کر مگ 21 طیارہ بھی اُڑایا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس