شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

، سری لنکا کے بعد شاہینوں کا ایک اور سخت امتحان،آسٹریلوی سکواڈ میں 2اہم ترین کھلاڑیوں کی واپسی


کینبرا(نیوزڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3،3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے، جس کے لیے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار

ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بھی بننے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، ایشٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی سٹین لیک، مچل سٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ءکو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ ان دونوں سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ خود کو پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو سڈنی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس