شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

حسن نثار نے تحریک انصاف کی حمایت پر قوم سے معافی مانگ لی میری سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ۔۔۔معروف صحافی شرمندہ‎


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی وکالم نگار حسن نثار نے تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق حسن نثار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی غلطی یہ تھی کہ میں توقعات کو بہت اوپر لے گیا تھا ۔ دوسری غلطی یہ ہوئی کہ میں بہت یقین کیا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت آگئی تو پتہ نہیں کیا توپ چل جائے گی ۔ یہ میری جہالت اور بے وقوفی سے زیادہ کچھ نہیں تھا ۔ اگر مجھے تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا ہی تھا تو کسی مناسب

طریقے سے کرتا ۔ مجھے دعوئوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ حکومت سے بھی یہ غلطی ہوئی نہ تو انہوں نے اپنا ہوم ورک کیا اور نہ ہی مکمل تیاری ۔ ایسی صورتحال میں اگر بچے کو میٹرک یا اے لیول کے امتحانات میں بھی بٹھا دیں تو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس