شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فواد چودھری نااہلی کیس کل سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سماعت کریں گے


اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی وزیرفواد چودھری نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نااہلی کیس کل سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری

کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے،عدالت نے فوادچودھری اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے،واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس