شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بہت ہی تشویش ناک خبر، افغان کرکٹر محمد نبی کے انتقال کر جانے کی اطلاعات


کابل (نیوزڈیسک) بہت ہی تشویش ناک خبر، افغان کرکٹر محمد نبی کے انتقال کر جانے کی اطلاعات، افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش، تاہم باقاعدہ تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی اور آل راونڈر محمد نبی کے انتقال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر

گردش کرنے والی خبروں کے مطابق افغان کرکٹر محمد نبی انتقال کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی افغان کرکٹ مداحوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ محمد نبی کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ تاہم تاحال نہ تو محمد نبی کے اہل خانہ اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبروں کی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محمد نبی افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ محمد نبی 121 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنانے کے علاوہ 128 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ انہوں نے 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1291 رنز بنائے ہیں اور 69 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ محمد نبی پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا کی دیگر کئی لیگز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس