شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ بیگمات ۔۔۔۔؟؟ ثانیہ مرزا کس پر برس پڑیں ؟ انکشافات پر مبنی خبر


نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کی ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پر غصے میں آ گئیں۔ ایک تقریب میں جب ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کے ناطے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار انھیں ٹھہرایا جا رہا تھا، تو ثانیہ مرزا نے کہا کہ آخر کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا

ذمہ دار ان کی بیوی یا گرل فرینڈز کو کیوں ٹھہرایا جاتا ہے، یہاں پر جب ویرات کوہلی زیرو پر آئوٹ ہوں تو تنقید انوشکا شرما پر شروع ہوجاتی ہیں، بیویوں اور پارٹنرز پر یہ کہہ کر ٹورز پر پابندی عائد کردی جاتی ہے کہ ان کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ منتشر ہوگئی، یہ سوچ غلط ہے، بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیش گوئی کی ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان کے بعد بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہلمبی اننگز کھیلیں کیونکہ وہ صرف 50 رنز بنانے والے کھلاڑی نہیں بلکہ اس کی جگہ 100، 150 اور 200 رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بابر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مستقل رنز کر رہے ہیں لہٰذا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے عثمان خان

شنواری کو بھی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کی تھی اور 115 رنز کی اننگز کھیل وہ تیز ترین 11سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے تھے۔اس اننگز کے دوران بابر اعظم ایک کیلنڈر ایئر کے دوران تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس