شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ : کن کن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی ؟ اعلان کر دیا گیا


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے میچز کے دوران سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سرلنکا کے مابین ہونے والے میچز میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت میچز کے دوران موبائل سروسز بند رہے گی۔ ہوٹلز،ٹیموں کے روٹس اور

کرکٹ سٹیڈیم کے گرونواح میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ جب کہ دوسری جانب سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ سرفراز احمد کو ٹیم کا کپتان اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ، حارث سہیل ،افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز ، محمد عامر،شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ،سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا،بائیں ہاتھ کے اوپنر انجری کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کررہے ہیں۔ڈینگی بخار سے چھٹکارہ پانے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا

آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس