شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پورے ملک میں بارشیں ہی بارشیں ، مگر کب سے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی اور صوبہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد سمیت پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت35 جبکہ ملتان میں 37 سینٹی

گریڈ تک پہنچے گا۔بلوچستان میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، کوئٹہ 35، لسبیلہ 45، چھور اور سبی میں 43 جبکہ تربت میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بارش کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گا جس سے اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں مئی کے بعد اکتوبر گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس دوران ہیٹ ویو آنے کے امکانات بھی رہتے ہیں، کراچی میں معتدل ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جو 24 ستمبر تک برقرار رہے گی، اس دوران دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو آئندہ دو دن کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے، یہ ڈپریشن کراچی میں آئندہ چار روز تک معتدل ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38

سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے اثرات جنوب اور جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پر محوس کیے جا سکتے ہیں جب کہ 24 اور 25 ستمبر کے دوران مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران مطلع صاف رہنے اور سورج کی تپش براہ راست زمین پر پڑنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی جب کہ میدانی اور خشک علاقوں کی ہوائیں موسم گرم رکھیں گی۔حکومت سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈائریکٹر ہیلتھ آفیس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس