شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعظم عمران خان کو داد دیں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کردیا گیا ہے۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹراللہ بخش ملک کی ہدایت پر ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کیاگیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم کیا جانے والا کنٹرول روم 24 گھنٹے تک کام کرے گا۔ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہوچکی ہے جس کی وجہ حکومت ڈینگی وائرس کی روم تھام کہ لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں 152، اسلام آباد میں 284 افراد، سرگودھا میں 6 اور لاہور میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 189 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2502 ہوگئی ہے۔ادھر بلوچستان میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد تین اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2618 سے تجاوز کرگئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مرکوٹ میں بھی ڈینگی کا مرض پہنچ گیا ضلعی انتظامیہ ڈینگی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات نہ ہوسکے ، سپرے وغیرہ نہ ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق سول ہسپتال عمرکوٹ میں تھر کا رہائشی میر حسن منگریو کو شدید بخار کی حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ لیے گئے خون کے ٹیسٹ میں میرحسن منگریو کو ڈینگی بخار ظاہر ہوا جس کےبعد میرحسن منگریو کو سول ہسپتال عمرکوٹ میں داخل کرکے ڈینگی کا علاج شروع کردیا گیا ،میرحسن منگریو کراچی کی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے ۔عمرکوٹ ضلع اور اس کےگاؤں گوٹھوں

میں مچھر مار سپرے وغیرہ نہ ہونے سے علاقے میں ملیریا کا مرض بھی تیزی کےساتھ پھیل رہا ہے ۔عمرکوٹ اور اسکے گردونواح میں اگر ڈینگی کےمرض سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات نہ کیےگئے تو ڈینگی کے مزید کیس ظاہر ہوسکتے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس