شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

امریکہ اور بھارت اپنی افواج کو حرکت میں لے آئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)’’ امریکہ کی جانب سے کشمیر کی حمایت محض سیاست نکلی ‘‘ امریکہ اور بھارت اپنی افواج کو حرکت میں لے آئے ۔۔۔ امریکا اور بھارت کی واشنگٹن میں مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان مختلف ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی

میں امریکی بیس میں ہونے والی مشقوں میں امریکا اور بھارت کے فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔جس میں مختلف فوجی مشقیں، ایکسر سائز اور یوگا کیا گیا۔امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی فوجی ٹیرننگ اور دفاعی تعاون کی مشقیں ہیں جو 18 ستمبر تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ یہ جنگی مشقیں اس وقت عمل میں آئی ہیں جب امریکہ کی جانب سے بھارت پر کشمیر پہ مظالم بند کر دینے کے بیانات دیے جا رہے تھے تاہم ان مشقوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ دونوں ممالک اندر سے ایک ہیں ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس